Tuesday, June 10, 2025
Homeتازہ ترین خبریںخود ہو کے خطا کار،نکلا تھا مقتول ڈاکٹر سے انصاف کا مطالبہ...

خود ہو کے خطا کار،نکلا تھا مقتول ڈاکٹر سے انصاف کا مطالبہ کرنے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد:حیدرآباد میں ایک ماڈل کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کی بنیاد پر تلنگانہ کے نوجوان بی جے پی رہنما آشیش گوڑکے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔وہ بی جے پی کی یوتھ ونگ،بھارتیہ جنتا یوا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے رکن اور سابق رکن اسمبلی نندیشور گوڑ کے بیٹے ہیں۔ان کے والد فی الوقت تلگو دیشم پارٹی میں ہیں۔

مذ کورہ مقدمہ اتوار کے روز،ایک ماڈل کی جانب سے درج شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا۔شکایت کردہ نے الزام لگایا کہ حیدرآباد کے ہوٹل مادھا پور کے پب میں آشیش گوڑ نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب آشیش گوڑ نے تلنگانہ کی ایک خاتون ویٹر نری ڈاکٹر سے انصاف کے حصول کے لئے مظاہرہ کیا،جسے عصمت دری کے بعد جلا دیا گیا تھا۔

ماڈل کی شکایت کے مطابق،بی جے پی کے یوتھ لیڈرنے ایک پب میں اسے اور اس کے دوستوں کے ساتھ بد سلو کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ وہ دو دیگر افراد کے ساتھ تھی۔یہ خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے،جب ملک تلنگانہ کی ایک خاتون ویٹر نری داکٹر کے ساتھ عصمت دری اور قتل کیس میں انصاف کا مطالبہ کر رہا ہے،جس کی جلی ہوئی لاش حیدرآباد کے مضافات میں ملی تھی۔

چہار شنبہ کی رات تلنگانہ کے شمس آباد میں 26سالہ ویٹر نری ڈاکٹر کو چار افراد،جنمیں لاری ڈرائیورس اور کلینرس شامل ہیں،نے عصمت دری کے بعد بے دردی سے جلا کر مار ڈالا تھا۔پولیس نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے جمعہ کے روز ان چاروں ملزمین کو گرفتار کر لیا تھا۔جس کے بعد ان ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے اور مقتول ڈاکٹر کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ایسے میں بی جے پی کے یوتھ لیڈر نے بھی مقتول ڈاکٹر سے انصاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہر ے میں حصہ لیا،اور ایک ماڈل کی جانب سے انہی پر جنسی ہراسانی کرنے معاملہ درج کیا گیا۔

ایسے میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ دوسروں کے لئے انصاف کی باتیں کرنے والے ہی،اس طرح کے گھناؤنے معاملے میں قصور وار ہوں تو دوسروں سے کیا انصاف کر سکیں گے۔