Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںدارالحکومت کی تعمیر صرف امراوتی میں ہی ہونی چاہئے: پون کلیان

دارالحکومت کی تعمیر صرف امراوتی میں ہی ہونی چاہئے: پون کلیان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : جنا سینا پارٹی کے صدر پون کلیان نے واضح کیا ہے کہ آندھرا پردیش کے دارالحکومت کی تعمیر صرف امراوتی میں ہی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا ”یہ صرف 28,000کسانوں کا مسئلہ نہیں ہے،جنہوں نے دارالحکومت کے لئے اپنی زمینیں دیں،بلکہ یہ ریاست کے لوگوں کا مسئلہ ہے۔امراوتی کے کسانوں،جنہوں نے ہفتہ کے روز حیدرآباد میں جنا سینا پارٹی کے دفتر کا دورہ کیا،انہوں نے پون کلیان سے ملاقات کی اور ان سے اپنی پریشانی کا اظہار کیا۔

انہوں نے پون کلیان کو بتایا کہ حکومت نے ان کے معاہدے کے مطابق اس سال کے لیز کی رقم مقرر نہیں کی ہے اور وزراء اور حکمران جماعت کے رہنماؤں کے اعلانات تشویش کا باعث ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پون کلیان نے کہا کہ نئی حکومت کو پچھلی حکومت کے فیصلوں پر عمل در آمد کرنا چاہئے۔اگر نظام میں کوئی بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں تو یہ درست ہوسکتا ہے۔اگر وہ دارالحکومت کو تبدیل کرتے رہے تو حکومت اور اس کی پالیسیوں پرسے لوگوں کا اعتماد ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ”وہ 30اور31اگسٹ کو دارالحکومت کے دورے پر جائیں گے اور یہ جاننے کے لئے کہ کیاترقی ہوئی ہے اور لوگوں کوبھی اس سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کی جنا سینا پارٹی احتجاج کرنے والے کسانوں سے اظہار یکجہتی کرے گی،جنہوں نے نئے دارالحکومت کے لئے اپنی زمینیں دی تھیں۔جس سے وہ سال میں تین فصلیں حاصل کرتے تھے۔