Thursday, April 24, 2025
Homesliderدبئی میں ہوٹلوں کو کھولنے کی اجازت

دبئی میں ہوٹلوں کو کھولنے کی اجازت

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: دبئی میں ساحل سمندر پر واقع ہوٹلوں کو صرف مہمانوں کے لیے پرائیویٹ بیچز (خانگی ساحل )کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ اجازت ایسے وقت میں دی گئی ہے جب دبئی کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں کو نرم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

دبئی میں سپریم کمیٹی آف کرائسس مینیجمنٹ نے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں ہٹانے کے لیے نئے اقدامات کیے ہیں جن میں عوامی پارکس کو کھولنا اور ہوٹلوں کی نجی بیچز کو کھولنا بھی شامل ہے۔تفریحی سرگرمیاں جیسے سائیکلنگ، واٹر اسپورٹس اور اسکائی ڈائیونگ کی بھی اجازت دے دی گئی اور اس کے علاؤہ دبئی فیری آپریشن، واٹر ٹیکسی، ابراس اور کار شیئرنگ سروس کی بھی واپسی ہو چکی ہے۔

تاہم کمیٹی نے کہا ہے کہ ان اعلانات کے باوجود سخت حفاظتی اقدامات کو بھی نافذ کیا جائے گا جس میں سماجی فاصلہ قائم رکھنا اور پانچ سے زیادہ افراد کا جمع نہ ہونا شامل ہے۔دبئی ٹورازم اتھارٹی نے اس قبل ہوٹلوں کے لیے ایک ہدایت نامہ جاری کیا تھا جس دکانوں اور ریستوران میں پابندیوں اور صفائی کا خیال رکھنا شامل ہے۔تاہم سوئمنگ پُولز، شاورز، اسپاز اور پرائیویٹ ایونٹس پر ابھی بھی پابندی ہے اور ہوٹلوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ دوبارہ کھولنے سے پہلے مکمل سٹیریلیزیشن کی جائے۔