دبئی۔ دنیا کے ہر عام آدمی کی بنیادی ضرورت روٹی ،کپڑا اور مکان ہوتا ہے اور مکان میں بجلی کی دستیابی بھی بنیادی ضروریات میں شامل ہے ۔بجلی کی دستیابی کے معاملے میں دنیا بھر کے ممالک میں سہولیات منفی یا مثبت ہوتے ہیں کیونکہ کسی ملک میں بجلی کی سربراہی گھنٹوں منقطع رہتی ہے تو کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں برقی سربراہی میں خلل کا تصور بھی محال ہے اور ان کی ہی ممالک میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بھی ہے ۔
دبئی میں بجلی و پانی کے ادارے نے بجلی کی سربراہی سے متعلق نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کوئی بھی صارف سالانہ اوسطاً 1.8 منٹ سے زیادہ بجلی سے محروم نہیں ہوتا۔یورپی یونین میں شامل ممالک کے یہاں اس کا سالانہ اوسط پندرہ منٹ کا ہے۔الامارات الیوم کے مطابق بجلی کے ادارے کے ایگزیکٹیو چیئرمین سعید محمد الطایر نے کہا ’بجلی کی پیداوا ور سربراہی کے لیے جدید ترین ٹکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ مکمل اسمارٹ نیٹ ورک قائم کررکھا ہے۔
بنیادی ڈھانچہ ترقی یافتہ ہے اور اس کی تجدید خود کار نظام کے ذریعے ہوتی رہتی ہے۔سعید الطایر کے مطابق دبئی بجلی و پانی کے ادارے میں اسمارٹ نیٹ ورک کی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ 2035 میں کام مکمل ہوجائے گا۔ بعض محدود مدتی دیگر متوسط میعاد اور باقی ماندہ طویل المیعاد پروگرام ہیں۔اسمارٹ نیٹ ورک حکمت عملی ترقی یافتہ بنیادی ڈھانچے پر مشتمل ہے۔یاد رہے کہ دبئی بجلی و پانی کے ادارے کی کارکردگی کئی حوالوں سے یورپ اور امریکہ کی منتخب کمپنیوں سے زیادہ بہتر ہے۔