Monday, June 9, 2025
Homesliderدرخواستوں کیلئے ڈبہ رکھ دیاگیا۔لوگوں کو دفتر میں آنے سے روکنے انوکھی...

درخواستوں کیلئے ڈبہ رکھ دیاگیا۔لوگوں کو دفتر میں آنے سے روکنے انوکھی پہل

- Advertisement -
- Advertisement -

  عادل آباد: کلیانا لکشمی اسکیم کے چیک کے ضرورت مند اپنی درخواست ڈبے میں ڈال دیں،پٹہ دار پاس بکس میں تبدیلی کے لئے متعلقہ عہدیدار کومیل کردیں۔تلنگانہ کے متحدہ ضلع عادل آباد کے ریونیو ڈپارٹمنٹ نے انوکھی پہل کی ہے جو کورونا وائرس کے پیش نظر کی گئی ہے۔اس کا مقصد لوگوں کو دفتر میں آنے سے روکنا اور ان کی حوصلہ شنکی کرنا ہے۔اس مقصد کے لئے دفتر میں ڈراپ باکس رکھاگیا ہے تاکہ درخواست گذار اپنی درخواستیں اس ڈراپ باکس میں ڈال دیں اور دفتر میں نہ آئیں۔اس طرح حکام کورونا کی روک تھام کے لئے مناسب احتیاط کررہے ہیں۔اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سماجی فاصلہ کو یقینی بنایاجارہا ہے۔

درخواست گذاروں سے خواہش کی گئی ہے کہ اپنی درخواستوں کو راست طورپر دینے کے بجائے اس ڈبہ میں ڈالیں۔یہ ڈبہ اس مقصد کے لئے خاص طور پر بنایاگیا ہے۔حکام نے زیادہ سے زیادہ خدمات کو آن لائن کرنے کافیصلہ کیا ہے۔اس سلسلہ میں دفتر میں نوٹس لگائی گئی ہے۔عادل آباد کے ایم آر اوبھوجن نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ چھوٹے مسائل پر دفتر نہ آئیں۔وہ می سیوا اور میل کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔درخواستیں موصول ہونے کے بعد حکام ان کی جانچ کریں گے اور اس کے مطابق کام کریں گے تاہم کئی درخواست گذاروں نے اس فیصلہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ عام دنوں میں جب ان کی درخواستوں کی مناسب وقت پر یکسوئی نہیں ہوتی ہے تو پھر وہ کس طرح اس ڈبہ میں ان کی درخواستوں کو ڈالنے کے بعد بروقت ان کی یکسوئی کی توقع کرسکتے ہیں۔