Monday, June 9, 2025
Homesliderدرگم چیروو بریج پر افتتاح سے قبل ہی عوام کا ابھی سے...

درگم چیروو بریج پر افتتاح سے قبل ہی عوام کا ابھی سے ہجوم

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: عوامی توجہ کا مرکز درگم چیروو کیبل بریج کا حالانکہ ابھی افتتاح نہیں ہوا ہے لیکن  حیدرآبادیوں کے لئے یہ ایک بڑا مرکز بن گیا ہے جیسا کہ تعطیل کے دن اس پل پر عوام کا ہجوم دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں جیسے ہی اس پل کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اس کے فوراً بعد پہلے ہی اتوار 238 میٹر لمبا پل شہر کے مختلف حصوں سے آنے والے لوگوں کا منظر مکھیوں کی شکل میں تبدیل ہوگیا تھا۔

حیدرآباد میں اس وقت ہفتے کے آخر دنوں میں خوشگوار موسم ہے اور اس نے بھی  عوام کو اس نئے پل کی سمت لیجانے میں اہم رول ادا کیا ۔تقریباً ہر عمر کےلئے لوگ گروپوں میں یہاں  آئے اور درگم چیروو کے پرسکون نظارے سے لطف اندوز ہوئے ۔

کم و بیش ہر شخص ، جوان اور بوڑھے  سبھی نے سیلفیز کے ذریعہ آرکیٹیکچرل شاہکار پر اپنی یادوں کو فلم بند کیا ۔ کچھ افراد اپنے پالتو جانور لے کر آئے اور ٹہلنے لگے ۔ جبکہ کچھ دوسروں نے ناشتے کے پیک کھولے اور اس پل پر یادگار ناشتہ بھی کیا  ۔

اس دوران مادھو پور کی ایک طالبہ متھالی یاد و نے کہا ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے علاوہ یہ کیبل پل حیدرآباد کے لئے ایک نیا سیاحت کا مقام بننے والا ہے۔ ایک سافٹ ویر پروفیشنل عرفان جو اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ آئے تھے انہوں نے کہامیں سوشل میڈیا اور اخبارات پر پل کی تصاویر ملاحظہ کرتا رہا ہوں اور ذاتی طور پر اس کا دورہ کرنے کے لئے بے چین تھا اور آج پہلی فرصت میں اپنے افراد خاندان کے ساتھ یہاں پہنچا ہوں۔