Monday, June 9, 2025
Homesliderدرگم چیرو میں گندا پانی چھوڑنے والوں کی اب خیر نہیں

درگم چیرو میں گندا پانی چھوڑنے والوں کی اب خیر نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: مدھا پور کے درگم چیرو میں ناقابل صفائی سیوریج کے پانی کو چھوڑنے والے گھروں ، رہائشی ، تجارتی اپارٹمنٹس ، شاپنگ مالز اور دیگر اداروں کے خلاف سخت کاروائی کا خدشہ ہے کیونکہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد اس ضمن میں ایچ ایم ڈبلیو ایس اور ایس بی کے منیجنگ ڈائریکٹر ایم دانا کشور نے یہاں کے عوام کو متنبہ کیا۔

جھیل کے اس پار کیبل کا کام مکمل ہونے کے ساتھ ہی، واٹر بورڈ درگم چیرو کو 24 گھنٹے نگرانی کے لئے خانگی سیکیورٹی کی خدمات حاصل کرے گا تاکہ اس بات کا یقینی بنایا جاسکے کہ جھیل کے پانی میں گندگی کو شامل کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔دانا کشور اور دیگر اعلی عہدیداروں نے درگم چیرو میں پانچ ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی وی کیمرے ایس ٹی پی کے ارد گرد مکانات ، دکانوں اور دیگر مقامات پر لگائے جائیں گے جس سے نگرانی کو سخت کردیا جائے گا۔

عہدیدار نے کہا ہے کہ جبکہ پورے ملک میں صرف 20 سے 30 فیصد سیوریج کے پانی کی ہی صفائی اور ری سیکل کیا جارہا ہے، جبکہ 43 فیصد گندے پانی کا سیکلنگ صرف حیدرآباد میں ہی ہورہی ہے۔ شہر میں 1781 ایم ایل ڈی سیوریج پیدا ہوا اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں واقع ایس ٹی پی کے ذریعے تقریبا 771 ایم ایل ڈی گندے پانی کو ری سیکل کیا گیا ہے۔دانا کشور نے کہا کہ درگم چیروو میں ری سیکل پانی کے معیار کی ہر چار گھنٹوں میں نگرانی کی جائے گی اور اسکی ذمہ داری تھرڈ پارٹی ایجسنی کو دی گئی ہے۔