Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگدمہ کی دوا : نمائش میدان کےلئے ریلوئے اسٹیشنوں اور بس اسٹیشنوں...

دمہ کی دوا : نمائش میدان کےلئے ریلوئے اسٹیشنوں اور بس اسٹیشنوں سے خصوصی بسیں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ نامپلی کے نمائش میدان پر 7 تا 9 جون کو مچھلی میں دی جانے والی دوا کے لئے آر ٹی سی کی جانب سے خصوصی بسوں کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔ دور دراز کے مقامات سے سے بسوں اور اور ٹرینوں کے ذریعے حیدرآباد پہنچنے والے عوام کے لئے ایرپورٹ ، بس اسٹیشنز اور ریلوے اسٹیشنز سے نامپلی نمائش میدان تک پہنچنے کے لئے خصوصی بسوں کو چلایا جائے گا ۔ افضل گنج اور دلشکھ نگر سے آنے والی خصوصی بسیں گاندھی بھون اور پبلک گارڈن تک عوام کو چھوڑیں گی ۔ جس کے بعد واپسی کے راستے پر بھی یہ انہی مقامات تک اپنا سفر مکمل کریں گی ۔ اس کے علاوہ روزآنہ چلنے والی بسیں جو افضل گنج اور دلسکھ نگر سے نامپلی کی طرف آئیں گی وہ وہ جی پی اوکے راستے سے اپنی منزل طے کریں گی ۔ حیدرآباد میں موجود اہم ریلوے اسٹیشنوں جن میں سکندرآباد کاچی گوڑا پر خصوصی کاؤنٹر موجود رہیں گے جہاں بینر کے ذریعے عوام کو اورخاص کر دور دراز کے مقامات سے سے نامپلی نمائش میدان ان کا رخ کرنے والے مسافرین کی رہبری کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ وہ ایر پورٹ کے ذریعہ بھی نامپلی نمائش میدان تک کہ سفر کے لیے خصوصی بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ مانسون کے آغاز کے موقع پر نامپلی کے نمائش میدان میں دمہ کے مرض کےلئے مچھلی میں دوا دی جاتی ہے جس کے لئے ہندوستان پھر کی ریاستوں سے عوام یہاں پہنچتے ہیں اور اس مرتبہ بھی بہار،اترپردیش،مدھیہ پردیش ،اڈیشہ کے علاوہ تامل ناڈو کے عوام پہلے ہی حیدرآباد پہنچ چکے ہیں۔