Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگدنیا کے مہنگے ترین جوتے ، قیمت تقریباً 2 کروڑ ڈالرس

دنیا کے مہنگے ترین جوتے ، قیمت تقریباً 2 کروڑ ڈالرس

سونے کےعلاوہ ہیرے اور قیمتی پتھروں کے استعمال سے دنیا کا نیا ریکاڈر بن گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ سونے چاندی ،ہیرے جواہرات کے زیورات پہننے کے شوقین افراد دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جوکہ اپنے مہنگے تیرین شوق کو پورا کرنے کےلئے ہزاروں یا لاکھوں روپئے نہیں بلکہ کروڑہا روپئے خرچ کرتے ہیں،یہ ہی وجہ ہےکہ مہنگی ترین  اشیابنانے والے ملک ایک دوسرے پر سبقت لیجانے میں مصروف رہتے ہیں ۔ برطانیہ کے ڈیزائنر نے دنیا کے مہنگے ترین جوتے، جن کی قیمت تقریبا 2 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے انہیں متعارف کرتےہوئے ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔لیکن اب اٹالین نژاد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ڈیزائنر نے برطانوی ڈیزائنر کا ریکارڈ توڑتے ہوئے دنیا کے مہنگے ترین جوتے تیار کرلیے۔

اٹلی سے تعلق رکھنے والے اماراتی ڈیزائنر انتونیو وائتری نے دنیا کے مہنگے ترین جوتے بناکر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔برطانوی فیشن میگزین  ہارپربازار کے مطابق انتونیو وائتری کی جانب سے تیار کیے گئے جوتوں میں جہاں خالص سونے اور ہیروں کو استعمال کیا گیا ہے، وہیں ان میں نایاب شہابی پتھر کو بھی سجایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انتونیو وائتری کی جانب سے بنائے گئے خواتین کے جوتوں کی قیمت ایک کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر یعنی تقریبا 3 ارب روپے ہے۔اٹالین نژاد اماراتی جوتے ڈیزائنر کی جانب سے بنائے گئے جوتوں کی ہیل خالص سونے کی ہے جس کا ڈیزائن دنیا کی بلند ترین امارت  برج خلیفہ سے مشابہت رکھتا ہے۔دنیا کے مہنگے ترین ان جوتوں میں 30 کیراٹ  ہیرے بھی جڑے گئے ہیں جب کہ جوتوں میں 5 صدیاں قبل یورپ میں پائے جانے والے شہابی پتھروں کو بھی سجایا گیا ہے۔

دنیا کے مہنگے ترین جوتوں کو دبئی میں ہونے والے ایک میلے میں پیش کیا گیا، جہاں شائقین جوتوں کی قیمت سن کر حیران رہ گئے۔ان جوتوں سے قبل برطانوی ڈیزائنر کی جانب سے بنائے گئے جوتوں نے دنیا کے مہنگے ترین جوتوں کا عالمی اعزاز حاصل کیا تھا۔برطانوی ڈیزائنر کے جوتوں میں بھی سونے اور ہیروں کا استعمال کیا گیا تھا اور ان کی قیمت ڈیڑھ کروڑ امریکی ڈالر رکھی گئی تھی۔