Sunday, June 15, 2025
Homesliderدواخانہ سے فرار کورونا کا مریض پکڑا گیا

دواخانہ سے فرار کورونا کا مریض پکڑا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص چہارشنبہ کی صبح حیدرآباد کے کنگ کوٹھی اسپتال سے فرار ہوگیا تھا  لیکن اسے چند گھنٹوں کے بعد پکڑ لیا گیا جب وہ تھرور میں گھر جا رہا تھا۔ تفصیلات میں یہ بات معلوم ہوئی کہ یہ شخص جو اولڈ ایج ہوم  کا ملازم ہے اور دوران ملازمت  وہ  کورونا وائرس متاثر ہوا اور اسے 15 جون کو کنگ کوٹھی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ لیکن  بدھ کی صبح مریض اسپتال سے لاپتہ ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ شخص اسپتال سے فرار ہوگیا اور ایل بی نگر گیا جہاں وہ سوریاپیٹ کے لئے ایک بس میں سوار ہوا۔ اپنے بھائی کو فون کیا اور مطلع کیا کہ وہ گھر آرہا ہے۔ مریض کے بھائی نے جلد ہی پولیس اورصحت کی دیکھ بھال کرنے والے عہدیداروں کو چوکنا کردیا جنہوں نے بس کو روکا اور مریض کو ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال منتقل کردیا۔ دریں اثنا عہدیداران افراد کی شناخت کر رہے ہیں جن کے ساتھ مریض تھورور جاتے ہوئے رابطے میں آیا تھا۔