Monday, June 9, 2025
Homesliderدوارکا مسجد پر 4 ماہ کے دوران شرپسندوں کا دوسرا حملہ

دوارکا مسجد پر 4 ماہ کے دوران شرپسندوں کا دوسرا حملہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے وسط میں واقع دوارکا کے علاقے سیکٹر 9 میں موجودمسجد پرگزشتہ حملے کے چار ماہ بعد ہندوتوا کے شرپسندوں نے مبینہ طور پر 14 جون  کی رات دوبارہ مسجد کو نشانہ بنایا ہے اورعبادت گاہ سے گزرنے والی متوازی چلتی سڑک کے پار سے مسجد کی طرف پتھراؤ کیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔  اس مسجد پر حملہ اس لئے بھی کافی تشویش ناک ہے کیونکہ یہ علاقہ وزیر اعظم کے گھر سے صرف 18 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

اس علاقے میں مقیم مقامی مسلمانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے حملے کا فون آنے کے بعد مقامی پولیس کو حملے کی اطلاع دی۔یہ مسجد نئی دہلی کے دوارکا محلے کے سیکٹر 9 میں واقع ہے اور اس سے قبل رواں سال فروری میں بھی اس مسجد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔یہ مسجد محلے میں رہنے والے مسلمانوں کے لئے عبادت گاہ ہے۔ ایک مقامی رہائشی کے مطابق مسجد کے سامنے کی طرف ایک سی سی ٹی وی کیمرہ نصب ہے لیکن اس طرف کوئی کیمرہ  نہیں جہاں سے پتھر مارے گئے تھے۔ ہم نے جلد ہی پولیس کو اطلاع دی ، جو موقع پر پہنچنے اور ہماری شکایت کی کاپی حاصل کرنے میں فوری طور پر اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔

ہندی میں لکھے گئے شکایتی خط کے مطابق مسجد کے امام نے صبح 1:15 بجے کے قریب رہائشی کو یہ اطلاع دینے کے لئے بلایا کہ کچھ لوگ مسجد کے اندر پتھراؤ کررہے تھے ، جب مقامی لوگ وہاں گئے تو انہوں نے دیکھا کہ فرش پر سیمنٹ کے کچھ ٹکڑے  پڑے ہوئے ہیں ، تاہم اس کے علاوہ کوئی جسمانی نقصان نہیں ہوا۔میڈیا نمائندے ڈی سی پی آفس دوارکا اور سیکٹر 9 پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔