Wednesday, April 23, 2025
Homesliderدوباک میں بی جے پی کی کامیابی اتفاق : کے سی آر

دوباک میں بی جے پی کی کامیابی اتفاق : کے سی آر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ آئی ٹی وزیر اور ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ اگرچہ نے تسلیم کیا ہے کہ دوباک ضمنی انتخابات  کی شکست ٹی آر ایس  کے لئے ایک  خواب غفلت سے بیدار کرنے والا نتیجہ ہے  لیکن ٹی آر ایس سپریمو اور چیف منسٹر کے سی آر  ایسا نہیں سوچتے ہیں۔ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کو انہوں نے ایک اتفاق قرار دیا ہے اور اپنے وزراء اور پارٹی قائدین سے کہا کہ دوباک  کے نتائج کو زیادہ خود پر سوار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 کچھ حلقوں میں اظہار تشویش کرتے ہوئے کے سی آر نے وزراء  پارٹی ارکان  ، ارکان اسمبلی ، ایم ایل سی اور دیگر قائدین کے ساتھ ساتھ کیڈر کو بھی کہا بی جے پی کے بارے میں نہ سوچیں اور نہ ہی اس کی فکر کریں کیونکہ اس کے تلنگانہ میں بڑھنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کے سی آر نے دوباک  نتیجے میں سیاسی صورتحال کو بڑھاوا دینے کے لئے وزراء اور پارٹی کے سینئر قائدین پراگتی بھون سے میراتھن اجلاس منعقد کیا ۔ اس کے بعد انہوں نے آئندہ جی ایچ ایم سی انتخابات کے سلسلے میں پارٹی کی حکمت عملی پر طویل  بحث کی۔

 ورنگل  اورکھمم میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے ساتھ ساتھ ایم ایل سی کی دو نشستوں کے لئے انتخابات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ہے ۔ ٹی آر ایس ذرائع نے کہا ہے  کہ جب اجلاس میں دوباک  میں بی جے پی کی فتح کا معاملہ کھڑا ہوا تو  کے سی آر نے اپنی پارٹی کے جوانوں کو یہ کہتے ہوئے حوصلہ دیا کہ یہ راؤنندن راؤ کی فتح ہے ، نہ کہ بی جے پی کی۔ کے سی آر کی استدلال کے مطابق ، دوباک ضمنی انتخابات سے قبل  رگھوننداد مسلسل تین انتخابات  ہار گئے تھے   جس کی وجہ سے رائے دہندگان نے اسے منتخب کرکے ان سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

دوباک  نتائج کو فرد کی فتح کے طور پر قبول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  کے سی آر نے کہا کہ ٹی آر ایس آئندہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کو کچل کر دوباک  شکست کا بدلہ لے گی اور تلنگانہ میں بی جے پی کی جگہ دکھائے گی۔  ذرائع کے مطابق ،کے سی آر دیوالی کے فوری بعد جی ایچ ایم سی انتخابات کا اعلامیہ  جاری کرنے کے حق میں ہے تاکہ انتخابات 4 دسمبر کو ہوسکیں ۔  ذرائع نے کہا ہے  اس سے اپوزیشن  کو صحیح امیدوار تلاش کرنے ، انتخابی مہم کا وقت یا دائرہ کار تلاش کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔