مکہ مکرمہ۔ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی کی اجازت لینا ضروری نہیں ہے۔ پیار محبت اور اعزاز واکرام کے طور پر پہلی بیوی کو مطلع کردینا اچھی بات ہے۔ وہ القرآن الکریم ریڈیو چینل کے خصوصی پروگرام “نور علی الدرب”میں مختلف سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ ان سے دریافت کیا گیا تھا کہ کیا دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی کی اجازت لینا ضروری ہے۔ انہوں نے اس کا جواب نفی میں دیتے ہوئے کہا کہ تعدد زوجات اسلامی شریعت کا اٹل اصول ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کا اس پر عمل رہا ہے۔ اسلامی شریعت کو منوانا علماء کی ذمہ داری ہے۔ شرعی علوم حاصل کئے بغیر فتوے دینا گناہ کبیرہ ہے۔