Friday, April 19, 2024
Homesliderدونوں شہروں کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسوں کی واپسی کا امکان

دونوں شہروں کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسوں کی واپسی کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ایک وہ وقت تھا جب حیدرآباد اور سکندرآباد کے درمیان ڈبل ڈیکر بسیں دوڑتی تھیں جن میں خاص کر سکندآباد ریلوے اسٹیشن سے چارمینار کےلئے 8c ،سکندرآباد سے زوپارک کےلئے 7 z ، چارمینار تا مہندی پٹنم 65 ، سکندآباد سے صنعت نگر کےلئے 10 نمبر کے علاوہ سکندآباد سے نامپلی 49 نمبر کی ڈبل ڈیکر بسوں میں عوام کا ہجوم تا تھا جبکہ 8c کے نمبر سے سفر کرنے والے حضرات ٹینک بنڈ ، نامپلی ، افضل گنج اور چارمینار کا فضائی نظارہ بھی کرتے تھے اور اب شاید وہیں دن واپس آنے والے ہیں کیونکہ ڈبل ڈیکر بسوں کو دوبارہ متعارف کرنے منصوبہ بن رہا ہے۔

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو اپنے اسکول کے دور کی پرانی یادوں میں کھوگئے جب وہ اسکول جانے کے لئے مشہورہری ڈبل ڈیکر بس میں سوار ہوتے تھے ۔وزیر جو سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں، انہوں نے اس سلسلہ میں اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹ کیا اور وزیرٹرانسپورٹ پی اجئے کمار سے پوچھا کہ آیا اس طرح کی ڈبل ڈیکر بسوں کو دوبارہ شروع کیاجاسکتا ہے ؟ایسی بسیں صرف چند شہروں جیسے تروننتاپورم میں ہی دکھائی دیتی ہیں جہاں اس کی محدود خدمات ہیں۔ کے ٹی آر کے اس ٹوئٹ جس کوکئی افراد نے دیکھا،ڈبل ڈیکر بسوں کو شہر کی سڑکوں پر دوبارہ لانے کے نظریہ کی حمایت کی۔دراصل ماڈل و انٹرپرینر شاکر حسین نے وزیر تارک راماراو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے اس طرف توجہ دلائی تھی جنہوں نے اس ڈبل ڈیکر بس کی پرانی تصویرکو بھی پوسٹ کیا تھا جو شہر میں چلائی جاتی تھی۔ یہ بس جس کا نمبر7zہوا کرتا تھا،سکندرآباد سے براہ افصل گنج،ہائی کورٹ روٹ زوپارک حیدرآباد چلائی جاتی تھی۔

انہوں نے اس ٹوئٹ میں تارک راما راو کو بھی ٹیاگ کیا اور ان سے پوچھا کہ آیا سیاحوں یا عوام کے لئے ڈبل ڈیکر بسوں کو دوبارہ چلایاجاسکتا ہے ؟اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے تارک راما راو نے کہا عابڈس کے سینٹ جارجس گرامر اسکول کو جانے کے دوران اس ڈبل ڈیکر بس میں سفر کرنے کی میری پرانی یادیں تازہ ہوگئی ہیں۔مجھے معلوم نہیں کہ یہ بسیں کب سڑکوں سے غائب ہوگئیں ۔ساتھ میں انہوں نے وزیر ٹرانسپورٹ اجئے کمار کو ٹیاگ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا ان بسوں کو دوبارہ شہر میں چلایاجاسکتا ہے ؟اس پر وزیر ٹرانسپورٹ اجئے کمار نے کہا کہ یقینا ان کو لایاجاسکتا ہے ۔وہ اس تعلق سے منیجنگ ڈائرکٹر آرٹی سی سے شہر کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر آرٹی سی بسوں کو واپس لانے کے سلسلہ میں بات کریں گے ۔