حیدرآباد : سابق بی جے پی رہنما و سابق وزیر خزانہ بنڈارو دتاتریہ نے جمعرات کو یہ پیش گوئی کی ہے کہ ان کی پارٹی 2023میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعدریاست میں حکومت تشکیل دے گی۔
شہر میں پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کے رکنیت کے ڈرائیو ایپ کو شروع کرنے کے بعد،میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے دتاتریہ نے دعوی کیا کہ ملک میں لوگ وزیر آعظم نریندر مودی حکومت کے کرپشن سے پاک دور کو دیکھتے ہوئے پارٹی میں شمو لیت اختیار کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں پارٹی کا ٹارگیٹ،ریاست بھر میں پارٹی کی رکنیت کو18لاکھ سے دوگنا کرنا ہے۔کرناٹک کے سیاسی حالات پر دتاتریہ نے کہا کہ یہ ملک کے لئے خوش آئند ہے،کیونکہ کانگریس پورے جنوبی ہندوستان سے غائب ہو گئی ہے۔