Wednesday, April 23, 2025
Homeاسپورٹسدھونی پر بھی کورونا وائرس کا اثر ، ٹیم میں واپسی مشکل

دھونی پر بھی کورونا وائرس کا اثر ، ٹیم میں واپسی مشکل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی واپسی کی مسلسل بحث ہوتی رہی ہے لیکن کورونا وائرس کا اثر اب انے کریئر پر بھی دیکھائی دے رہا ہے ۔ ایک طرف شائقین کو اب بھی یقین ہے کہ وہ ٹیم میں واپسی کر سکتے ہیں تو وہیں سابق کرکٹرز مانتے ہیں کہ انکی واپسی انتہائی مشکل ہے۔

دھونی سال2019 ورلڈ سیمی فائنل شکست کے بعد ٹیم میں واپسی نہیں کر پائے ہیں۔ اب آئی پی ایل منسوخ ہونے کے بھی آثار ہیں جس کے بعد ٹیم میں دھونی کی واپسی ایک بار پھر مشکل ہوگی۔ سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہہ دیا ہے کہ وہ دھونی کو ٹی 20 ورلڈکپ 2020 میں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن یہ انتہائی مشکل ہے اور اب دھونی شاید ہی کھیل پائیں۔

انہوں نے کہا کہ دھونی ایک انتہائی سنجیدہ قسم کے کھلاڑی ہیں اور وہ سنجیدہ طریقے سے ہی سبکدوش ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ٹیم کے کوچ روی شاستری اعلان کر چکے ہیں کہ اگر ایم ایس دھونی کا مظاہرہ آئی پی ایل شاندار رہا تو وہ ضرور ٹیم میں واپسی کر سکتے ہیں لیکن اب آئی پی ایل کے منسوخ ہونے کے آثارکو دیکھتے ہوئے دھونی اس میں بھی پیچھے چھوٹ رہے ہیں۔ ایک طرف جہاں آئی پی ایل سے سب سے زیادہ کسی کا نقصان ہوگا تو وہ ایم ایس دھونی ہو سکتے ہیں۔