Monday, April 21, 2025
Homesliderدھون کی ورلڈ کپ ٹیم میں شمولیت ممکن نہیں :گواسکر

دھون کی ورلڈ کپ ٹیم میں شمولیت ممکن نہیں :گواسکر

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ ہندوستان کے سابق کپتان اورمعروف کمنٹیٹر سنیل گواسکر کا ماننا ہے کہ اوپنر شکھر دھون کے اس سال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم میں جگہ بنانے کا امکان نہیں ہے۔دھون کی آئی پی ایل 2022 میں اچھی کارکردگی رہی ہے اور وہ اگلے ماہ انگلینڈ میں ہونے والی ٹی 20 آئی کےلیے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

گواسکر کا خیال ہے کہ جہاں تک ٹی20 ورلڈ کپ کا تعلق ہے یہ دھون کے لیے آسانی  کی بات ہے اور آسٹریلیا میں آئی سی سی کے پریمیئر ایونٹ کے لیے صرف چار ماہ باقی ہیں۔نہیں۔ مجھے ان کا نام پاپ اپ ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ اگر انہیں  ورلڈ کپ کا حصہ ہونا ہوتا تو یہ اس اسکواڈ میں ہوتا۔ بہت سارے لوگ انگلینڈ گئے ہیں اور وہ اس اسکواڈ میں ہو سکتے ہیں  لیکن  دھون  ٹیم میں نہیں ہے۔ گواسکر نے اسٹار اسپورٹس پر کہا کہ یہ اسکواڈ میں اسے (ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے) مکمل ہوتے نہیں دیکھ رہا ہوں۔

روہت شرما اور کے ایل راہول کے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شرکت نہ کرنے سے دھون قومی ٹیم میں واپسی کی امید کر رہے ہوں گے لیکن انہیں موقع نہیں ملے گا  کیونکہ سلیکٹرز نے نوجوانوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ دھون نے گزشتہ آئی پی ایل ایڈیشنز میں 450 سے زیادہ رنز بنائے ہیں لیکن پھر بھی وہ انگلینڈ کے لیے ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکےجبکہ سلیکٹروں نے حالیہ سیریز میں روتوراج گائیکواڈ اور ایشان کشن کا انتخاب کیا ہے۔

گواسکر کا خیال ہے کہ روہت شرما اور کے ایل راہول اگر فٹ ہوتے ہیں تو ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کے لیے ٹاپ پر بہترین انتحاب ہوں گے۔انہوں نے کہا میرے ابتدائی اسکواڈ میں کے ایل  راہول اگر وہ فٹ ہیں اور روہت شرما ان کے ساتھ ہوں گے ۔اگلے چند ہفتوں میں ہندوستان انگلینڈ کے خلاف پانچ اور آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا جس میں چند کھلاڑیوں کا فام اور فٹ نس کا علم ہوجائے گا ۔