نئی دہلی: دہلی الیکشن کمیشن نے منگل کے روز بی جے پی کے رہنما و دہلی الیکشن کے دو مہم کار وں رکن اسمبلی پرویش ورما اوروزیر مملکت انوراگ ٹھاکر کو متنازعہ بیانات دینے پرانتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کا نوٹس لیا ہے۔
دہلی کے الیکشن کمیشن دفترنے بتایا کہ دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر نے پرویش صاحیب سنگھ ورما اوروزیر مملکت انوراگ ٹھاکر کے ماڈل ضابطہ اخلاق کی مشتبہ خلاف ورزی پر اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو پیش کردی ہے۔
اس رپورٹ میں شاہین باغ پر ورما کے تبصرے اور مذہبی مقامات کے بارے میں ان کے ٹویٹ کا ذکر کیا گیا ہے،اس کے علاوہ ٹھاکر کے مبینہ نعرہ ”ملک کے غداروں کو گولی مارو“ کا ذکر کیا گیا ہے۔پرویش ورما نے کہا تھا کہ اگر دہلی میں بی جے پی بر سر اقتدار آتی ہے تو وہ مسجدوں کو ہٹا دے گی۔
ان کے متنازعہ بیانات پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے اور ان بیانات کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کہا ہے۔