Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگدہلی انتخابات کے ایگزیٹ پول، بی جے پی کے بہتر مظاہرے کے...

دہلی انتخابات کے ایگزیٹ پول، بی جے پی کے بہتر مظاہرے کے باوجود عآپ کی حکمرانی برقرار

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ دہلی میں اسمبلی انتخابات ہوچکے ہیں اور کئی امیدواروں کی قسمت اے وی ایم مشینوں میں بند ہے لیکن عوام کو ایک جانب جستجو ہے کہ کس پارٹی کو کامیابی ملے گی اور کون امیدوار امیدوں کے ساتھ ہی گھر لوٹ جائے گا لیکن ان سب کے باوجود جو رجحانات اور ایگزٹ پول سامنے آئے ہیں وہ عام آدمی پارٹی کی کامیابی اور اروند کیجریوال کے دوبارہ چیف منسٹر بننے کے اشارے دے رہے ہیں۔

 ایگزٹ پول کے رجحانات صاف ظاہر کررہے ہیں کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی اقتدار میں نہ صرف واپسی ہو رہی ہے بلکہ اس کی یہ واپسی دھماکیدار ہو رہی ہے۔ تمام ایگزٹ پول کے رجحا نات بی جے پی اور امیت شاہ کے لئے بری خبر لے کر آئے ہیں۔ بی جے پی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی تمام کوششوں کے با وجود دہلی کے ووٹرز نہ صرف بی جے پی کو مسترد کرتے نظر آ رہے ہیں بلکہ مذہبی بنیاد پر ہونے والی سیاست کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

اے بی پی اور سی ووٹر کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 49 سے 63 کے درمیان سیٹیں ملتی نظر آ رہی ہیں ، بی جے پی کو 5 سے19 سیٹیں اور کانگریس کو صفر سے چار تک سیٹیں ملنے کا رجحان مل رہا ہے۔ ٹائمس ناو کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 44 سیٹیں اور بی جے پی کو 26 سیٹیں ملنے کے رجحان نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ریپبلک ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 48 سے 61 کے درمیان سیٹیں ملتی نظر آ رہی ہیں ، بی جے پی کو 9 سے21 سیٹیں اورکانگریس کو صفر سے ایک تک سیٹیں ملنے کے رجحان مل رہے ہیں۔ انڈیا نیوز کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 53 سے 57 سیٹیں ملتی نظر آ رہی ہیں ، بی جے پی کو 11 سے17سیٹیں اورکانگریس کو صفر سے دو تک سیٹیں ملنے کے رجحان مل رہے ہیں۔ نیوز ایکس کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 50 سے 56 سیٹیں ، بی جے پی کو 10 تا 14سیٹیں اورکانگریس کو صفر سیٹین ملنے کا رجحان ہے۔

ابھی تک جتنے ایگزٹ پول آئے ہیں ان کا اوسط نکالا جائے تو عام آدمی پارٹی 56 سیٹیں ، بی جے پی کو 17 اورکانگریس کو ایک سیٹ ملنے کا رجحان ہے۔ واضح رہے سال 2014 میں بی جے پی کی عام انتخابات میں زبردست کامیابی کے بعد دہلی میں ان کی کامیابی کا رتھ رک گیا تھا اور اس کے بعد بہار میں بھی بی جے پی کو زبردست ناکامی کا سامنا ہوا تھا۔ سال 2019 کے عام انتخابات میں زبردست کامیابی کے بعد بی جے پی کو ہریانہ میں مخلوط حکومت بنانی پڑی، مہاراشٹر میں حکومت نہیں بنا پائی اور جھارکنڈ میں زبردست شکست کے بعد دہلی میں ایک مرتبہ پھر شکست سے دو چار ہوتی نظر آ رہی ہے۔