نئی دہلی: کانگریس نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے 40اسٹار کمپینرس (مہم چلانے والوں) کی ایک حتمی فہرست جاری کی ہے،جس میں پارٹی صدر سونیا گاندھی اورسابق صدر راہول گاندھی کے نام شامل ہیں۔سونیا اور راہول کے علاوہ کانگریس نے پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈراکو اسٹار کمپینرس کی فہرست میں شامل کیا ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ،پنجاب کے سابق وزیر نو جوت سدھو،جنہوں نے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ سے اختلافات کے بعد استعفیٰ دیا ہے۔
سابق وزیر آعظم منموہن سنگھ کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ،کیپٹن امریندر سنگھ،بھوپیش بگھیل،اشوک گہلوت،کمل ناتھ،وی نارائن سوامی کو بھی دارالحکو مت دہلی کے انتخابات میں پارعٹی کے لئے انتخابی مہم چلانے کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔
اس فہرست میں فلم اداکار سے سیاستداں بننے والے،راج ببر،شتر گھن سنہا،خوشبو سندر اور نغمہ مورارجی بھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں غلام نبی آزاد،ندیم جاوید،کیرتی آاد،راگنی نائک بھی شامل ہیں۔سابق زاے اعلیٰ ہریش راوت اور بھوپیندر سنگھ ہوڈا کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ساتھ ہی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور،نوجوان رہنما سچن پائلٹ،جیو تر ادتیہ سندھیہ اور رندیپ سرجے والا بھی ہیں۔
کانگریس پارٹی دہلی اسمبلی کی 70نشستوں میں سے 66 سیٹوں پر مقابلہ کر رہی ہے۔واضح ہو کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے 8فروری کو ووٹنگ ہوگی اور 11فروری کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔