Wednesday, April 23, 2025
Homesliderدہلی ایر پورٹ پر ہجوم ،عوام تعصیلات منانے نکل پڑے

دہلی ایر پورٹ پر ہجوم ،عوام تعصیلات منانے نکل پڑے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کوویڈ19معاملات میں کمی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے پابندیوں میں نرمی ملنے کے ساتھ ہی جون میں چھٹیاں منانے کیلئے دیگر مقامات کو جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر مسافروں کے درمیان کروائے گئے سروے میں پتہ چلا ہے کہ جون میں سفر کرنے والے25 فیصد مسافر چھٹیاں منانے جارہے تھے ۔ یہ تعداد کوویڈ سے قبل جون 2019کے 44 فیصد سے کافی کم ہے لیکن جون 2020کے دو فیصد کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے جب دو مہینے بعدگھریلو راستوں پر محدود مسافر پرواز پھر سے شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
ایرپورٹس کی خدمات فراہم کرنے والی کرنے والی کمپنی دہلی ایرپورٹ ایرپورٹ لمیٹڈ(ڈائل) نے جاری ایک قرطاس ابیض میں کہاکہ کوویڈ19وبا کی دوسری لہر کے مدنظرکئی ریاستوں کی طرف سے لگائے لاک ڈاون اور مسافر سے متعلق پابندیوں کی وجہ سے فضائی مسافروں کی تعداد میں بڑی گراوٹ آئی تھی۔ جون میں کئی ریاستوں کی طرف سے لاک ڈاون اور سفرکی شرائط میں نرمی کے بعد دہلی طیران گاہ پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔
ڈائل نے کہا ہے کہ جون میں 48 فیصد مسافر اپنے رشتہ داروں یا دوستوں سے ملاقات کے لئے سفرکررہے تھے ، 25 فیصدافراد چھٹیاں منانے جارہے تھے جبکہ 19فیصد لوگ کاروبار سے متعلق اسباب سے سفر کررہے تھے ۔گزشتہ برس جون میں دو مہینے کے لاک ڈاون کے بعد سفرکرنے والوں میں بیشتر لوگ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقات کے لئے جارہے تھے جبکہ محض دو فیصد چھٹیاں منانے جارہے تھے ۔ کوویڈ سے قبل جون 2019 میں 44 فیصد مسافر چھٹی منانے گئے تھے جبکہ رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقات کے لئے جانے والوں کا تناسب 41 فیصد تھا۔
دہلی ایرپورٹ پرجون میں گھریلو مسافروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ مئی کے وسط میں روزانہ اوسطاً 18ہزار مسافر سفرکررہے تھے جن کی تعداد جون کے آخر تک بڑھ کر 62 ہزاریومیہ پر پہنچ گئی۔ بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تعداد بھی 4500 یومیہ سے بڑھکر 7500یومیہ پر پہنچ گئی۔مئی اور جون میں دہلی ایرپورٹ سے سب سے زیادہ مسافر ممبئی کے لئے روانہ ہوئے ۔ اس کے بعد پٹنہ، بنگلورو، پونے ، حیدرآباد، لیہ، چنئی، احمد آباد، کولکتہ اور جموں وکشمیر کا نمبر رہا۔سروے میں حصہ لینے والے 51 فیصد مسافروں نے کہاکہ دہلی ایرپورٹ سے سفر کرتے وقت وہ نہایت پراعتماد محسوس کرتے ہیں جبکہ دیگر48 فیصد نے معقول حد تک پراعتماد ہونے کی بات کہی۔