- Advertisement -
- Advertisement -
نئی دہلی: دہلی این آر سی سمیت شمالی ہندوستان کے متعدد شہروں میں منگل کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کا مرکز لاہور سے173کلو میٹر دور تھا۔اسی وقت اس زلزلے کی شدت 6.3تھی۔دوسری جانب جموں و کشمیر میں زلزے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔
واضح ہو کہ اس سے قبل دس ستمبر کو ہماچل پردیش کے چمبا ضلع میں دس گھنٹے کے اندرہی زلزلے کے چار جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔شملہ موسمیاتی مرکز کے ڈائریکٹر منموہن سنگھ نے بتایا تھا کہ زلزلہ رات 12.10بجے سے 9:00بجے کے درمیان محسوس کیا گیا تھا۔ان کی شدت 2.7سے 5 کے درمیان تک تھی۔