Friday, April 19, 2024
Homesliderدہلی جامع مسجد میں خواتین کے داخلے پر پابندی ، ڈی سی...

دہلی جامع مسجد میں خواتین کے داخلے پر پابندی ، ڈی سی ڈبلیو نے امام کو نوٹس جاری کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ دہلی کی تاریخی جامع مسجد کی انتظامیہ نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے مسجد میں تنہا خواتین کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ جامع مسجد انتظامیہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں مسجد میں تنہایا لڑکیوں کے گروپ کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔جامع مسجد انتظامیہ نے مسجد کے باہر سائن بورڈ لگا دیا ہے جس پر ہندی میں لکھا ہےمسجد میں اکیلی ایک لڑکی یا لڑکیوں کے گروپ  کا داخلہ ممنوع ہے۔ مسجد کے تین داخلی راستوں میں سے ہر ایک کے باہر سائن بورڈز لگائے گئے ہیں۔

تاہم شادی شدہ جوڑوں یا خاندان کےساتھ خواتین کے  مسجد میں داخلے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ ایک اور سائن بورڈ پر لکھا ہے،جامع مسجد میں میوزک کے ساتھ ویڈیو بنانے پر پابندی ہے۔جنس کے نام پر امتیازی سلوک پر سخت قدم اٹھاتے ہوئے دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو کی سربراہ سواتی مالیوال نے کہا کہ یہ شرمناک اور آئین کے خلاف فیصلہ ہے۔

آج شاہی امام نے تاریخی جامع مسجد کے باہر ایک بورڈ لگا دیا ہے کہ اب سے لڑکیوں کو مسجد کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہے، یہ شرمناک اور آئین کے خلاف ہے۔ وہ کیا سمجھتے ہیں کہ یہ ایران ہے یا عراق ہے ؟” مرد کو عبادت کا حق ہے تو عورت کو بھی عبادت کا حق ہے ۔اس کو طالبانی رویہ قرار دیتے ہوئے مالیوال نے کہا کہ جامع مسجد کے شاہی امام کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ یہ بالکل غلط ہے۔ خواتین کے داخلے پر اس طرح پابندی لگانے کا حق کسی کو نہیں ہے۔ کسی بھی طرح سے، پابندی ہٹا دی جائے گی۔انہوں نے اس فیصلہ کا موازنہ طالبان سے کیا ہے ۔