Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگدہلی میں،آر ایس ایس کی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کے پروگرام میں...

دہلی میں،آر ایس ایس کی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کے پروگرام میں ہنگامہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: آر ایس ایس کی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کے جمعرات کو نئی دہلی میں منعقدہ ایک پراگرام میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے خلاف ہنگامہ ہوا۔سی اے اے کے خلاف ایک ہجوم نے نعرے لگائے اور پوسٹر دکھائے۔

در اصل مسلم راشٹریہ منچ نے ”راشٹریہ علماء کانفرنس“کے بینر کے تحت سی اے اے کی حمایت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔جس کا مقصد مسلمانوں کو سی اے اے کی افادیت کو سمجھانا تھا،لیکن اس تقریب کے شروع ہوتے ہی درجن بھر لوگ کھڑے ہوگئے اور ”سمویدھان کے دشمن مردہ باد،کا نعرہ لگایا۔اس دوران اسٹیج پر آر ایس ایس کے سینئیر لیڈر اندریش کمار بھی موجود تھے۔

اس ہنگامے اور نعرے بازی کی وجہ سے اسٹیج پر موجود راشٹریہ منچ کے کار کنان پریشان ہو گئے اور اسٹیج پر موجود نام نہاد علماء بھی حیران تھے۔اسی دوران اس ہجوم نے ان نام نہاد افراد کو مار کر بھگا دیا۔کیونکہ یہ نام نہاد لوگ اپنی ہی قوم کو شہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کے فوائد کے بارے میں سمجھانے کے لئے وہاں پہنچے تھے۔جنہیں لوگوں کے غصہ کا نشانہ بننا پڑا۔