Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگدہلی میں جیش محمد کے مشتبہ ماڈیولز کی خبروں کے بعد مختلف...

دہلی میں جیش محمد کے مشتبہ ماڈیولز کی خبروں کے بعد مختلف علاقوں میں تلاشی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: دہلی پولیس چہارشنبہ کی را ت قومی دارالحکومت دہلی میں جیش محمد کے مشتبہ ماڈیولز کی موجودگی کے بارے میں محتاط رہنے کے لئے

 مختلف علاقوں میں تلاشی لی لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔دہلی پولیس کی اسپیشل سیل اور کرائم برانچ کی ٹیموں نے جمعرات کی صبح پانچ بجے تک شہر کے 15اضلاع میں راتوں رات سرچ آپریشن کیا۔

دہلی پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ”ہمیں اطلاع ملی کہ جیش محمد کے کچھ دہشت گرد دہلی میں داخل ہو گئے ہیں۔لہذا خصوصی سیل سرچ آپریشن میں شامل تھا،ورنہ مقامی پولیس آسانی سے ملزمان کو پکڑ سکتی ہے۔

تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ روتوں رات ہونے والی کارروائی میں کچھ نہیں نکلا،سوائے اس کے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پو چھ تاچھ کی جا رہی ہے۔