Wednesday, April 23, 2025
Homeاقتصادیاتدہلی میں سیب سے مہنگی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے پیاز

دہلی میں سیب سے مہنگی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے پیاز

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ان دنوں پیاز کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے،جس سے عوام کو کافی دشواری ہو رہی ہے۔قومی دارالحکومت دہلی میں پیاز سیب کے مقابلہ میں مہنگی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔یہاں سبزی اور پھلوں کی منڈی میں پیاز 50روپئے فی کلو فروخت ہو رہی ہے،جبکہ موسمی سیب (اوسط معیار کا)مارکیٹ میں 30 سے 40روپئے فی کلو دستیاب ہے۔

کچھ جگہوں پر پیاز کی خوردہ قیمت اس سے بھی زیادہ 60سے 70روپئے کے درمیان ہے۔آزاد پور (اے پی ایم سی) منڈی کی زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی کے مطابق،موسمی سیب 30 سے 40روپئے فی کلو فروخت ہو رہا ہے،تاہم اچھے معیار کے سیب 100روپئے فی کلو دستیاب ہیں۔