Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںدہلی میں کانگریس اورعآپ کا اتحاد ممکن

دہلی میں کانگریس اورعآپ کا اتحاد ممکن

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ 19مارچ – کانگریس کی جانب سے دہلی میں تنہا انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرنے کے کئی دن بعد بھی یہ امکانات ہنوز موجود ہیں کہ وہ یہاں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرے گی ، تاکہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میںبی جے پی کو شکست دی جاسکے ۔

کانگریس کی قیادت عام آدمی پارٹی کے قائدین سے تبادلہ خیال کررہی ہے اور اروند کجریوال کی قیادت میں موجود عآپ کے ساتھ دہلی کانگریس کے قائدین کی مفاہمت کی کوشش کی جارہی ہے ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی جنرل سکریٹری انچارج دہلی کانگریس پی سی چاکو نے کہا کہ میں دہلی میں کانگریس کے قائدین کے ساتھ رابطہ میں ہوں تاکہ عآپ کے ساتھ اتحاد کی راہ ہموار ہوسکے ۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کےلئے ہمخیال جماعتوں سے اتحاد کیا جائے اور مجھے امید ہے کہ دہلی کانگریس کے قائدین بھی اس حکمت عملی کے تحت آپ کے ساتھ اتحاد کریں گے لیکن قطعی فیصلہ عنقریب کانگریس کے صدر کی جانب سے ہوگا ۔

دہلی کانگریس کی صدر شیلا ڈکشٹ جنہوں نے سابق میں یہ اشارہ دیا تھا کہ کانگریس کا عآپ کے ساتھ کوئی اتحاد نہےں لیکن چاکو نے کہا ہے کہ دہلی میں چند سینئر لیڈرس یہ سمجھتے ہیں کہ کانگریس کا پہلا مقصد بی جے پی کو شکست دینا ہے لیکن اس کےلئے عآپ کے ساتھ اتحاد کو بھی نظرانداز نہےں کیا جاسکتا ۔ عآپ کے ساتھ دہلی میں کانگریس کے اتحاد کا فیصلہ راہول گاندھی عنقریب کریں گے جس کےلئے وہ کانگریس قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔