Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںدہلی میں کپڑے کے گودام میں آگ لگنے سے 9افراد ہلاک

دہلی میں کپڑے کے گودام میں آگ لگنے سے 9افراد ہلاک

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: دہلی میں ایک کپڑے کے گودام میں آگ لگنے سے 9افراد ہلاک ہو گئے۔اور متعدد زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ اتوار کی رات 12:30بجے دارالحکومت دہلی کے کیراڑی علاقہ میں واقع ایک کپڑے کے ایک گودام میں پیش آیا۔دہلی فائر سروسز (ڈی ایف ایس) کے مطابق یہ گودام تین منزلہ عمارت کے نچلی منزل پر واقع تھا۔عمارت میں فائر سیفٹی کی کوئی سہولت نہیں تھی اور صرف ایک سیڑھی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق،گودام میں پہلے آگ بھڑک اٹھی اور ایک سلینڈر دھماکہ ہوا۔اور آگ پوری عمارت میں پھیل گئی۔ہلاک ہونے والے اور زخمی افراد اوپر کے فلورس پر سو رہے تھے۔اس دوران انہیں آگ سے بچ نے کے لئے بھاگنے کابھی موقع نہیں ملا۔زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

ڈی ایف ایس نے بتایا کہ 10افراد کو بازیاب کرایا گیا اور ہلاک شدگان میں دو بزرگ اور چار بچے شامل ہیں۔آگ لگنے کی وجہ معلام نہیں ہو سکی ہے۔s