Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںدہلی میں 200یونٹ بجلی مفت دی جائے گی، اروندکیجریوال نے کیا اعلان

دہلی میں 200یونٹ بجلی مفت دی جائے گی، اروندکیجریوال نے کیا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ قومی دارالحکومت میں لوگوں کو 200یونٹ تک بجلی استعمال  کرنے والوں کو مفت میں بجلی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے افراد کو بجی کا بل ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ان کے بل یکم اگسٹ یعنی آج سے معاف کر دئے جائیں گے۔لیکن اگر کوئی صارف 201یونٹ استعمال کرتا ہے تو اسے پورا چارج ادا کرنا پڑے گا۔

کیجریوال نے کہا 201سے 400یونٹوں کے درمیان بجلی کے استعمال کے لئے 50فیصد سبسیڈی فراہم کی جائے گی۔اس چھوٹ کے اعلان سے پہلے 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر 622روپئے لگتے تھے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جب اعلیٰ عہدیدار ور سرکاری افراد مفت بجلی حاصل کر سکتے ہیں تو ایک عام آدمی کیوں نہیں۔