Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںدہلی پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب سی اے اے کے خلاف احتجاج

دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب سی اے اے کے خلاف احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کے چند گھنٹوں بعد،دہلی گیٹ کے قریب سنٹرل ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے دفتر کے سامنے جمعہ کے روز ایک پر تشدد احتجاج ہوا،جس میں پولیس پر پتھر اؤ اور کار کو نذر آتش کی گئی۔دہلی پولیس کے مطابق،انکم ٹیکس آفس (آئی ٹی او) کے علاقے میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر 300کے قریب مظاہرین جمع ہو گئے اور بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے شہریت ترمیمی ایکٹ(سی اے اے) اور این سی آر کے خلاف نعرے بازی کی۔

رات کے وقت پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر ہونے والے اس پر تشدد احتجاج کے بعد،پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لئے اضافی فورس کو متحرک کیا۔ساتھ ہی احتیاطی اقدام کے طور پر پولیس نے آئی ٹی او سے لکشمی نگر تک ٹریفک کے رخ کو موڑ دیا۔اسی دوران،پولیس نے بتایا کہ انہوں نے دن میں دہلی گیٹ پرہوئے تشدد کے دوران40افراد کو حراست میں لیا تھا،اس تشدد میں 12پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

شام کو پھر پتھراؤ شروع ہوا،مظاہرین نے جامع مسجد سے جنتر منتر تک مارچ کرنے کا ارادہ کیا تھا،انہیں دہلی گیٹ سے کچھ دور پولیس نے بیریکیڈس کے ذریعہ روک دیا گیا۔ہجوم نے حکومت اور وزیر آعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کی اور آگے بڑھنے کی کوشش کی۔تب پولیس نے ہجوم پر پانی کی بوچھار کردی۔اس دوران ہجوم نے کار کو نذر آتش کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق،مشرقی دہلی کے سیلم پور اور جعفر آباد علاقوں،جہاں اس ہفتے مظاہرے کے دوران تشدد پھوٹ پرا تھا،وہاں کے مظاہرین اس احتجاج میں شامل ہوئے۔پہلے انہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ایک کھڑی ہوئی کار کو نذر آتش کر دیا۔مظاہرین نے ڈی سی پی ایم ایس     ڈی سی پی آفس کے باہردیگر کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مارچ کرنے والے مظاہرین شام کی نماز پڑھنے کے لئے دہلی کی مسجد نبی بخش میں مختصر توقف کیا۔ دہلی پولیس حکام کے مطابق،بہادر گڑھ ظفر شاہ مارگ کے پاس،دہلی گیٹ پر سیکیوریٹی فورسز کی ایک بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی اور جانع مسجد کی طرف ایک کلو میٹر دور دریا گنج چوک پر بیریکیڈس لگائے گئے تھے۔