Saturday, June 7, 2025
Homeٹرینڈنگدہلی کی عدالت نے میسا بھارتی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی...

دہلی کی عدالت نے میسا بھارتی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ملتوی کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:  دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز لالو پرساد یادو کی دختر میسا بھارتی اور ان کے شوہرکے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ملتوی کردی۔سی بی آئی کے خصوصی جج اجئے کمار کو ہرنے اس معاملہ کی 21ستمبر تک سماعت کو ملتوی کرتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر کو تمام ملزمان کا ایک مختصر بیان پیش کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت اگلی تاریخ میں فیصلہ کرے گی کہ ای ڈی کی جانب سے دائر تیسری چارج شیٹ کا جائزہ لیا جائے یا نہیں۔کیس خصوصی جج اجئے کمار کوہر کو منتقل کر دیا گیا ہے۔اسے پہلے سی بی آئی کے خصوصی جج ارون بھاردواج نے اس کی سماعت کی تھی۔دس جولائی کو ایجنسی کی جانب سے دائر اپنی تیسری ضمنی چارج شیٹ میں،اے ڈی نے 35تازاہ ملزموں کا نام دیاجن میں سے  20فرم میں ہیں۔

2017میں ای ڈی نے دو بھائیوں،سریندر کمار جین اور ویریندر جین اور دیگر کے خلاف تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر ایک فارم ہاؤز اور کچھ دیگر مقامات پر چھاپہ مارا،جن پر الزام لگایا تھا کہ وہ شیل کمپنیوں کا استعمال کرتے ہوئے کروڑوں لوٹ رہے ہیں۔

جین بھائیوں کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ای ڈی نے چارٹرڈ اکائنٹنٹ راجیش اگروال کوبھی گرفتار کیا تھا،جس نے مبینہ طور پر ثالچی کی تھی اور میسرز مشیل پیکرز اور پرنٹرز  پرائیویٹ لمیٹیڈ میں شئیر پریمیم کے طور پر سرمایہ کاری کرنے کے لئے پہلے سے جین بھائیوں کو 90لاکھ روپئے نقد فراہم کئے تھے۔

میسا بھارتی اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ ماضٰ میں اس فرم میں وہ دائریکٹر تھے۔ایجنسی نے الزام لگایا تھا کہ منی لاندرنگ کے پیچھے جین بھائیوں،اگروال،میسا اور اس کے شوہعر اہم افراد تھے۔