Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگدہلی یونیورسٹی میں افسانوی نشست کا انعقاد،پروفسیرارتضیٰ کریم اور علیشاکا خطاب

دہلی یونیورسٹی میں افسانوی نشست کا انعقاد،پروفسیرارتضیٰ کریم اور علیشاکا خطاب

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔  شعبہ اردو دہلی یونی ورسٹی میں افسانوی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ یہ افسانوی نشست شعبہ اردو اور آسرا الہند یجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئرسوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔ پروگرام کے آغاز میں سوسائٹی کی صدر علیشا خانم نے اس تنظیم کے اغراض و مقاصد سے سامعین کو روشناس کروایا۔ انہوں نے تنظیم کے مقاصد میں ایک بات یہ بتائی کہ ہم اردو خواندگی کے لیے پسماندہ علاقوں میں کس طرح سے کام انجام دے رہے ہیں۔ شعبہ کے صدر پروفیسر ارتضیٰ کریم صاحب نے اس تنظیم کے اراکین کو خوش آمدید کہا اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یہ تنظیم اردو زبان کے فروغ کے ساتھ فلاح و بہبود کے بہت سے کام کر رہی ہے۔ ہمیں اردو زبان کے لیے ایسی تنظیموں کا شعبہ کی جانب سے بھرپور تعاون کرنا چاہیے اور میں اس کام کے لیے بذات خود ہمہ وقت تیار ہوں۔

مزید انہوں نے شعبہ میں خواجہ احمد فاروقی کے حوالے سے یہ کہا کہ انہوں نے شعبہ میں اردو خواندگی کے لیے ایک سالہ سرٹیفیکیٹ کورس کا نظم کیا۔ خواجہ صاحب بڑے دور اندیش شخص تھے۔ انہوں نے اس بات کو محسوس کرلیا تھا کہ اس کو رس کے ذریعہ بہت سے لوگ مستفید ہوں گے۔ شعبہ میں یہ کورس ان کے عہد سے ہنوزبدستورجاری ہے۔ جس میں ہر سال کئی سو طلبہ  داخلہ لیتے ہیں۔ اس افسانوی نشست میں جامعہ سے صبا انجم، فیضان الحق اور دہلی یونی ورسٹی سے عامرنظیر ڈار اور شاہنواز ہاشمی نے اپنی  تخلیقات پیش کیں۔

اس پروگرام کی نظامت شعبہ کے ریسرچ اسکالر رفیع الدین نے انجام دی۔اس نشست میں شعبہ کے اساتذہ پروفیسر ابن کنول، ڈاکٹر نجمہ رحمانی، ڈاکٹرارشاد نیازی، ڈاکٹر ابوبکر عباد، ڈاکٹر متھن کمار، ڈاکٹر علی احمد ادریسی، ڈاکٹر مخمور صدری،ڈاکٹر سرفراز جاوید، ڈاکٹر دانش حسین خان ڈاکٹر نیبو لال، اور دیال سنگھ کالج سے ڈاکٹر ساجد حسین ڈاکٹر ابوظہیر ربانی ڈاکٹر شبیر عالم، غلام نبی کماراور تنظیم کے رکن شمس الحق وغیرہ بھی شامل ہوئے۔ ان کے علاوہ بڑی تعداد میں شعبہ اردو کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔پروگرام کے آخر میں تنظیم کی رکن انجوسچدیوا نے مجلس صدارت کے اراکین اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔