Sunday, June 8, 2025
Homesliderدیسی ہلکا ہیلی کاپٹر ہندوستانی فضائیہ میں شامل

دیسی ہلکا ہیلی کاپٹر ہندوستانی فضائیہ میں شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

جودھ پور۔ ہندوستانی فضائیہ نے پیر کو باضابطہ طور پر مقامی طور پر تیار کردہ لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر(ایل سی ایچ  ) کو یہاں اپنے دستے میں شامل کیا۔اس سے فضائیہ کی طاقت میں مزید اضافہ ہو گا کیونکہ یہ ہمہ مقصدی  ہیلی کاپٹر مختلف قسم کے میزائل داغنے اور ہتھیاروں کے استعمال کی صلاحیت رکھتا ہے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور فضائیہ کے سربراہ ایر چیف مارشل وی آرچودھری کی موجودگی میں چار ہیلی کاپٹروں کو آئی اے ایف کے دستے  میں شامل کیا گیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ایک اہم لمحہ ہے جو دفاعی پیداوار میں ہندوستان کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا ہندوستانی فضائیہ ہندوستان کی خودمختاری کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ایل سی ایچ کی شمولیت سے اس کی مجموعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہو گا۔ پیش رفت کے بعد ملک کی دفاعی پیداوار کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ملکی سلامتی ہماری اولین ترجیح رہی ہے اور رہے گی۔ساتھ ہی فضائیہ کے سربراہ ایر چیف مارشل چودھری نے کہا کہ اس ایل سی ایچ کی صلاحیت عالمی سطح پر اس کی کلاس کے ہیلی کاپٹر کے برابر ہے۔اس موقع پر ایک ہمہ گیر دعائیہ اجتماع کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ایل سی ایچ کو سرکاری ملکیت والی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل ) نے تیار کیا ہے اور اسے خاص طور پر اونچائی پر تعیناتی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایسے ہیلی کاپٹر کی ضرورت 1999 کی کارگل جنگ کے بعد محسوس کی گئی۔حکام نے بتایا کہ 5.8 ٹن وزنی اور جڑواں انجن والے ہیلی کاپٹر کا پہلے ہی کئی ہتھیاروں کے استعمال کے لیے تجربہ کیا جا چکا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اس سال مارچ میں، وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی نے 3,887 کروڑ روپے میں 15 مقامی طور پر تیار کردہ ایل سی ایچ کی خریداری کو منظوری دی تھی۔وزارت دفاع نے کہا کہ ان میں سے 10 ہیلی کاپٹر فضائیہ کے لیے اور پانچ فوج کے لیے ہوں گے۔