Saturday, June 7, 2025
Homeٹرینڈنگدیوالی کے موقع پرشاپنگ، دکانداروں کی دھوکہ دہی سے چوکنا رہنے کی...

دیوالی کے موقع پرشاپنگ، دکانداروں کی دھوکہ دہی سے چوکنا رہنے کی ہدایت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ اس وقت چاروں طرف دیوالی کا تہوار اور شاپنک کا بول بالا ہے  اور دیوالی تیزی سے قریب آنے کے ساتھ ہی ، زیورات ، ملبوسات ، پٹاخے اور مٹھائی خریدنے کے لئے عوام اپنے اخراجات کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔ تاہم  زیادہ تر عوام کو معلوم ہی نہیں ہے کہ اس تہوار کے موسم میں دکاندار خاص طور پر زیورات کے آؤٹ لیٹس ، واضح طور پر جعل سازی میں مصروف رہتے ہیں۔

یہ وہ وقت ہے جب ایم آر پی ، تیاری کی تاریخ ، ایکسپائری ڈیٹ ، اوور چارجنگ ، وزن اور پیمائش کا جعلی استعمال اور غیر معیاری پیکیجنگ کو بھی بغور دیکھنا چاہئے ، چونکہ اسی عرصے کے دوران محکمہ لیگل میٹرولوجی کے چھاپوں کے نتیجے میں یہ انکشافات ہوئے ہیں ۔ اس طرح کی بددیانتی پر سینکڑوں مقدمات درج ہوئے ہیں۔

عہدیداروں کے مطابق ، ریاست میں دیوالی کے دوران گذشتہ سال 692 مقدمات درج کیے گئے تھے ، جن میں زیورات کے اداروں کے خلاف 180 ، مٹھائی کے  دکانوں کے خلاف 271 اورپٹاخے فروخت کرنے والوں کے خلاف 241 مقدمات درج ہوئے  ہیں۔ صرف حیدرآباد میں ہی سونے کی دکانوں کے خلاف 57 مقدمات درج  ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں اب  پیکیجڈ کموڈٹیز ایکٹ اور لیگل میٹروولوجی پیکیجڈ کموڈیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر عہدیداروں  کی جانب سے چھاپوں کی تیاری بھی کی جارہی  ہے۔ ان سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ دیوالی سے ایک یا دو دن پہلے چھاپے ماریں گے۔ زیورات کی دکانوں میں اور پرکشش پیشکس کے نام پر پیسوں کی وصولی میں یہ جعل سازیاں پائی جاتی ہیں ، جہاں پورے وزن میں بکسوں کے وزن کا ذکر نہیں کیا جاتا ہے اور گاہک کو زیادہ قیمت ادا کرنا پڑتا ہے۔

پچھلے سال ، قانونی میٹرولوجی ٹیموں نے متعدد مقامات پر مجموعی بے ضابطگیوں کا بھی پتہ لگایا  تھا جیسے ایم آر پی کی خلاف ورزی ، ضرورت سے زیادہ قیمت اور غیر معیاری وزن اور جعل سازی کی کوشش ۔  اس ضمن میں ارباب مجاز نے کہا کہ ہم بنیادی طور پر زیورات کی دکانوں میں بل کی رسیدوں پر توجہ دیتے ہیں جس میں وزن ، قیمت دھات اور پتھر کی تفصیلات  الگ الگ درج ہونا چاہئے۔ وزن کی پیمائش کرنے  والی مشین صحیح حالت میں ہونی چاہئے نہیں تو اسے ضبط کرنے کے علاوہ دکاندار کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاط سے ایم آر پی کا جائزہ لیں ، زیادہ قیمت وصول کرنا ، وزن اور دیگر معلومات کا جعلی استعمال پر غور کریں۔غیر معیاری پیکیجنگ توجہ دینے ضروری ہے اور خاص طور پر جب تہوار کے سیزن میں سونے کی خریداری کی بات آتی ہے۔