Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںراجستھان میں بس اور جیپ میں تصادم، 16افراد ہلاک،متعدد زخمی

راجستھان میں بس اور جیپ میں تصادم، 16افراد ہلاک،متعدد زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

جئے پور: جیسلمیر۔جودھپورروڈ پر جمعہ کی سہ پہر بس کا ٹائیر پھٹ جانے کے فوری بعد ایک منی بس اور ایک بولیرو کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9مرد،6خواتین اور ایک بچے سمیت 16افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

اطلاع پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کوقریب میں واقع بلسار اسپتال پہونچا یا،جہاں سے انہیں جودھپور اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ بلسار کا رہائشی،شروان سنگھ،ایک جیپ میں اپنے رشتہ دار کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد اپنے گھر واپس آرہا تھا،جس میں دو مرد اور دو خواتین تھیں۔اس حادثہ میں چاروں کی موت ہوگئی۔اس کے علاوہ 12بس مسافر بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مخالف سمت سے آنے والی ایک منی بس کا ٹائیر پھٹ جانے کے فوری بعد ہی جیپ سے ٹکرا گئی،جس کے بعد دونوں گاڑیاں سڑک پر گر گئیں۔مقامی دیہاتیوں نے پولیس کا اطلاع دیاور ایمبولینس طلب کی۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (دیہی)رگھوناتھ گرگ نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ٹویٹ کرکے کہا ”اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ این ایچ 125پر جودھپور کے علاقے بلسار میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں افراد کی ہلاکت پر شدید دکھ ہوا،میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہوں“۔