Monday, April 21, 2025
Homeٹرینڈنگراجستھان میں چار کشمیری طلبا ء پر ہجوم کی جانب سے حملہ

راجستھان میں چار کشمیری طلبا ء پر ہجوم کی جانب سے حملہ

- Advertisement -
- Advertisement -

جئے پور: راجستھان میں میواڑ یونیورسٹی میں 30 سے زائد طلباء زیر تعلیم تھے۔اس یونیورسٹی چار کشمیری طلباء کے ساتھ جمعہ 22نومبر کو ساتھی طلباء کی جانب سے مار پیٹ کی گئی۔حملہ آور طلباء کی پہچان بلال احمد،ایل ایل کے طالب علم اشفاق احمد قریشی،جو بی ٹیک کا طالب علم تھا،اور محمد علی،بی فارما کے طالب علم،اور تھ بی اے کی پیروی کر رہا طاہر مجید کے طور پر ہوئی ہے۔۔جنکوشدید طور پرزخمی ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔

جموں و کشمیر طلبہ تنظیم کے ترجمان ناصر خہامی نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ”کشمیری طلباء کوگیٹ پاس جاری کرنے کے مسئلے کو لے کر کشمیری اور بہار سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کے ساتھ ہاتھا پائی کے بعد ہنگامہ ہوگیا۔صورتحال اس وقت حل ہو گئی جب یونیورسٹی کے ڈین اور پراکٹر نے معاملے میں مداخلت کی،لیکن بہار سے تعلق رکھنے والے 70 کے قریب طلباء نے چھریاں اور ڈنڈوں کے ذریعہ رات کے اوقات میں نہتے کشمیری طلباء کو بے رحمی سے پیٹا۔

ایس ایچ او جس نے کشمیری طلباء کی طرف سے کی گئی شکایت کو قبول کرنے سے انکار کر دیاتھا۔اوریہاں یک کہ اس مسئلہ کو حل کرنے میں ناکام رہا تھا،اس کو عہدے سے ہتا دیا گیا ہے۔