Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگراجستھان میں گرمی کا قہر،درجہ حرارت 50 ڈگری

راجستھان میں گرمی کا قہر،درجہ حرارت 50 ڈگری

- Advertisement -
- Advertisement -

جے پور۔ راجستھان میں ان دنوں شدید گرمی اور لو کا قہر جاری ہے اور اس ہفتے اس سے راحت ملنے کا امکان نہیں اور پینے کے پانی کا بحران بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔تین چار دن سے درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سے پار کرگیا۔اس کے ساتھ لو چلنے سے لوگ بے حال ہو رہے ہیں۔

اس دوران محکمہ موسمیات نے دو درجن سے زائد شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے وہیں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ریاست کے کئی حصوں میں لو کا انتباہ جاری کیا گیا ہے ۔ محکمہ نے شدید گرمی کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ان میں اجمیر، الور، باراں، بھرت پور، بوندی، چتوڑ گڑھ، دوسہ، دھول پور، جے پور، جھالاواڑ، جھنجھنو، کرولی، کوٹہ، راجسمند، سوائی مادھوپور، سیکر، ٹونک اور اودے پور، باڑمیر، بیکانیر ، چورو، ھنومانگڑھ، جیسلمیر، جالور، جودھپور، ناگور، پالی اور شری گنگا نگر شامل ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50.3 ڈگری سیلسیس چورو میں درج کیا گیا جو عام گرمی سے 8 ڈگری زیادہ رہا۔ اسی طرح گنگانگر میں 48.8 بیکانیر اور سیکر میں 48.4 جودھپور ضلع کے پھلودی میں48 ، کوٹہ میں 47.4 اور جیسلمیر میں 47 ڈگری درجہ حرارت رہنے سے لوگ گرمی سے پریشان ہیں۔

جے پور میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.8 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا جو معمول سے پانچ ڈگری زیادہ ہے ۔ گرمی کے بڑھنے اور بارش نہ ہونے سے ریاست میں کئی مقامات پر پینے کے پانی کابحران بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔ریاست میں پینے کے پانی کے سلسلے میں ریاستی حکومت سنجیدہ ہے اور جہاں بھی پینے کے پانی کا بحران ہیں وہاں نگرانی رکھنے اور ٹینکروں سے پانی کی فراہمی کی جا رہی ہے ۔