Sunday, June 8, 2025
Homesliderراجستھان کا قابل نفرت سیاسی ڈرامہ ختم کیا جائے۔ ایس ڈی پی...

راجستھان کا قابل نفرت سیاسی ڈرامہ ختم کیا جائے۔ ایس ڈی پی آئی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں راجستھان میں بی جے پی کی طرف سے ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی سخت مذمت کرتے ہوئے بی جے پی اور کانگریس دونوں سے راجستھان میں قابل نفرت سیاسی ڈرامے کو ختم کرنے کو کہا ہے۔ محمد شفیع نے مزید کہا ہے کہ 2014میں مودی اور ان کی ٹیم کے ذریعے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہندوستان میں جمہوریت کو وینٹلیٹر پر لگادیا گیا ہے۔ انتہائی دائیں بازوکے فاشسٹوں کے ذریعے ملک کے تمام جمہوری اصولوں کو نشانہ بناکر قتل کیا جارہا ہے۔

بی جے پی کے ذریعے غیر جمہوری سیاسی خرید و فروخت کی فہرست میں راجستھان تازہ ترین ریاست ہے۔ جمہوری طریقے سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی بھاری رقم میں خریدے جاتے ہیں اور بی جے پی کے ذریعے کانگریس کی حکومتوں کو گرایا جارہا ہے۔ بی جے پی نے کرناٹک اور مدھیہ پردیش میں اس گھناؤنے کاروبار کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ صدی پرانی کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی بی جے پی کی طرف سے پیش کردہ دلکش پیش کشوں کو ٹھکرانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ذاتی عزائم کیلئے ملک و عوام کے مفاد کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔ بی جے پی دراصل ڈوبتے جہاز کے ملاحوں کو نکال رہی ہے۔کانگریس کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ پارٹی مکمل طور پر بی جے پی کی طرف سے متاثر نہیں ہے

۔اس طرح کے بحرانوں کو سنبھالنے کیلئے کانگریس کے پاس مضبوط لیڈر شپ نہیں ہے۔ اشوک گہلوت کے ساتھ سچن پائلٹ کا موجودہ معاملہ مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ کے ساتھ جیوتی رادتیہ سندھیاسے مختلف نہیں ہے۔ کانگریس میں پرانے لیڈروں کو مانوس کرنے کیلئے قابل نوجوانوں کوکنارے کیا جارہا ہے۔ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں اسی کی وجہ سے کانگریس پارٹی مسائل سے دوچار ہے۔ ایس ڈی پی آئی انڈین نیشنل کانگریس سے درخواست کرتی ہے کہ وہ پارٹی کو مکمل تباہی سے بچانے کیلئے پارٹی سیٹ اپ کی تشکیل نو کرتے ہوئے محب وطن اور عوام نواز لیڈروں کو آگے لائے اور کانگریس پارٹی میں شامل نوجوانوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ ملک کو فاشسٹوں کے چنگل سے آزاد کرانے کیلئے ذاتی عزائم سے زیادہ ملک اور عوام کے مفاد میں دلچسپی رکھیں۔