Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںراجستھان کے اسپتال میں آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والی بچی...

راجستھان کے اسپتال میں آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والی بچی علاج کے دوران فوت

- Advertisement -
- Advertisement -

جئے پور: راجستھان کے الور ضلع میں ایک اسپتال میں شارٹ کرکٹ حادثہ میں شدید زخمی ہونے والی ایک شیر خوار بچی کی علاج کے دوران چہار شنبہ کے روز موت ہو گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق،بچی تقریبا ً تین ہفتوں کی تھی،اور اسے الور کے گورنمنٹ گیتا نند چلڈرن اسپتال میں شارٹ کرکٹ ہونے سے   70فیصد جھلس جانے پرجئے پور کے جے کے لون اسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں وہ سانس کی تکلیف میں مبتلا تھی۔اور چہار شنبہ کو اس کی موت ہو گئی۔

اس بچی کے والدین نے بتایا کہ وہ پیر کی صبح ساڑھے دس بجے تک ٹھیک تھی،تاہم،منگل ی صبح،انہیں گیتا نند چلڈرن اسپتال کے اہلکاروں نے اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے واقعے کی اطلاع دی۔شارٹ سرکٹ کی اطلاع ملنے پر وارڈ میں ایک درجن سے زائد بچے موجود تھے،جنہیں فوری دوسرے وارڈوں میں منتقل کر دیا گا۔بچوں کو بچانے کے دوران اسپتال کے دو ملازمین زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ جب آگ بھڑک اٹھی تو عملے کا کوئی ممبر وارڈ میں موجود نہیں تھا اور جب وارڈ میں زیادہ دھواں ہوگیا تب عملہ وہاں پہنچا تھا۔واقعے کے فوری بعد ہی محکمہ صحت نے اس کیس کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی میں جوائنٹ دائریکٹر ایس کے بھنداری سمیت تجربہ کا ر میڈیکل آفیسرز شامل تھے،جنہوں نے اسپتال کے عملے کے بیانات قلمبند کئے۔اور ایک رپورٹ مرتب بھی کی،جسمیں اسپتال کے عملے کی طرف سے شدیدبے ضابطگی ظاہر ہوتی ہے۔یہ رپورٹ سینئیر عہدیداروں کو بھیجی گئی ہے۔

اسپتال ذرائع نے تصدیق کی کہ نومولود بچوں کو،جنہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کر نا پڑتا ہے،کو بیبی وارمر پر مبنی فیسیلیٹی بیسڈ نیو بورن کئیر آپریشنل گائیڈ لائنس (ایف بی این سی) وارڈ میں رکھا گیا تھا۔شارٹ سرکٹ کی اطلاع بچے گرم ہونے پر ہوئی،جس کی وجہ سے آگ لگی۔

اطلاعات کے مطابق، نو زائیدہ بچے کے منہ پر آکسیجن ماسک تھا۔ جس کی وجہ سے اس کے چہرے پر زخم آئے۔منگل کے روز اسے جئے پور کے ایک اسپتال لے جایا گیا،جہاں ایک دن بعد ہی اس نے دم توڑ دیا۔واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا،جب کو تا میں واقع جے کے لون اسپتال میں 91 بچوں کی ہلاکت پر محکمہ صحت اور میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کو پہلے ہی تنقید کا سامنا کر نا پڑ رہا تھا۔