Sunday, June 8, 2025
Homesliderراجستھان کے خلاف بنگلور کی چوتھی کامیابی پر نظریں

راجستھان کے خلاف بنگلور کی چوتھی کامیابی پر نظریں

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ ٹورنمنٹ میں یکے بعد دیگرے تین مقابلوں میں فتوحات حاصل کرنے کے بعد رائل چیلنجرس بنگلور یہاں آئی پی ایل کے ایک میچ میں راجستھان رائلز سے مقابلہ کرنے میدان میں اترے گی اور وہ جدوجہد کررہی حریف ٹیم کے خلاف اپنی چوتھی کامیابی کےلئے کوشاں ہوگی۔ دونوں ٹیموں کا اب تک سفر مختلف رہا  ہے۔ حوصلے بلند کرنے والی تین فتوحات کے بعد آر سی بی نے ٹورنمنٹ کا شاندار کا آغاز کیا۔ ویراٹ کوہلی کی زیر قیادت ٹیم  دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کو ٹورنمنٹ کے افتتاحی مقابلے میں شکست دینے کے بعد سن رائزرس حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کامیابیوں سے ٹیموں کے جدول میں سب سے بلند مقام حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

دوسری طرف رائلز اپنے تین مقابلوں میں سے صرف ایک مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ وہ گذشتہ میچ میں چینائی سوپر کنگز سے ہار گئے تھے اور چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ سنجو سیمسن اور اس کے جوانوں کھلاڑیوں کی دوسری کامیابی پر نظر سے ہوگی۔رائلز نے ہم آہنگی بیٹنگ یونٹ کی حیثیت سے مظاہرہ کرنے کے لئے جدوجہد کی ہے۔ جبکہ سیمسن نے پنجاب کنگز کے خلاف سنسنی خیز سنچری کی بدولت ٹیم کو فتح کے فاصلے تک پہنچایا تھا ۔ ڈیوڈ ملر اور کرس مورس کی جنوبی افریقہ کی جوڑی جس نے دہلی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔سی ایس کے کے خلاف اوپنر جوس بٹلر خطرناک نظر آئے لیکن دوسرے بیٹسمین کوئی قابل قدر شراکت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ سابق چمپینز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ٹیم کو ایک بیٹنگ یونٹ کے طور پر مظاہرہ کرنا ہوگا جس میں سیمسن اور بیرونی کھلاڑی اہم کردار ادا کریں۔رائلز کے بولنگ نے دہلی کے خلاف مقابلے کے علاوہ دیگر مقابلوں میں رنز لوٹا دئے ہیں۔ فاسٹ بولر جے دیو انڈکٹ نے 3/15 کے متاثر کن اعداد و شمار درج کئے تھے ۔

 جوفرا آرچر کی عدم موجودگی میں کرس مورس اور بنگلہ دیش کے اسٹار مستفیض الرحمن سے بھی زیادہ توقع کی جاسکے گی۔آر سی بی کے لئے اب ڈویلیئرز اور نئی بھرتی گلن میکسویل ایک اور شاندارکھلاڑی ثابت ہورہے ہیں۔ اگرچہ جنوبی افریقی بیٹسمین سیزن میں اہم کھلاڑی ہیں تو آسٹریلیائی آل راو ¿نڈر میکس ویل مڈل آرڈر میں ایک قابل قدر اضافہ ثابت ہو رہا ہے۔کوہلی نے ایک دو مقابلوں میں اچھا آغاز کیا ہے لیکن کپتان ایک بڑی اننگز سے ہنوز دور ہیں ۔ پچھلے سیزن میں سبھی کو متاثر کرنے والے نوجوان دیووت پیڈکل بھی بے رنگ دکھائی دے رہے ہیں اور ابھی اپنی پوری صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنا باقی ہے۔

آر سی بی کا بولنگ محکمہ متاثرکن رہا ہے جس میں فاسٹ بولر ہرشل پٹیل اور محمد سراج بالترتیب 5.75 اور 5.81 کی اوسط رکھتے ہیں۔ ہرشل نے ایم آئی کے خلاف پانچ وکٹوںکا مظاہرہ کیا جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر شہباز احمد نے سن رائزرز کے خلاف صرف ایک ہی اوور میں میچ کا نقشہ بدل دیا۔ایک دلچسپ اقدام میں آر سی بی نے کے کے آر کے خلاف کھیل میں چار کے بجائے تین غیر ملکی ہی کھیلے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا وہ اسی طرح کی ٹیم کے ساتھ یہ مقابلہ کھیلتے ہیں یا لیگ اسپنر ایڈم زمپا ، فاسٹ بولرکین رچرڈسن یا تجربہ کار آل راو ¿نڈر ڈینیئل کرسچن میں کسی کا انتخاب کرتے ہیں۔