حیدرآباد : سابق وزیر آعظم راجیو گاندھی کے 75ویں یوم پیدائش کی تقریبات منگل کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون میں منعقد ہوئی۔ٹی پی سی سی صدر این اتم کمار ریڈی اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے راجیو گاندھی کی تصویر پر پھول چڑھاتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
بعد ازاں انہوں نے اندرا بھون میں یوتھ کانگریس کے رہنماؤں کے زیر اہتما م منعقدہ خون کے عطیہ کا افتتاح کیا۔انہوں نے سو ماجہ گوڑہ چوراہے پر سابق وزیر آعظم کے مجسمے کو پھو ل چڑھا کر خراج پیش کیا۔سینئیر رہنما وی ہنمنت راؤ کی جانب سے راجیو گاندھی کا یوم پیدائش منانے کے لئے ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے،اتم کمار ریڈی نے اس دن کو خاص دن قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کے ہر گاؤں میں سابق وزیر آعظم کی سالگرہ تقریبات کر وا رہے ہیں۔انہوں نے پچھلے 18سالوں سے سو ماجی گوڑہ میں راجیو گاندھی کی سالگرہ کی تقریبات منعقد کرنے پر وی ہنمنت راؤ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی قائدین کانگریس کے لیجنڈری پنڈت جواہر لال نہرو اور مہاتما گاندھی کو بطور ولن پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ امیت شاہ کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کے بارے میں تبصرے کر کے پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اتم کمار نے عوام سے مطالبہ کیا کہ کانگریس پارٹی قائدین کے خلاف بی جے پی قائدین کی بے بنیاد تنقید کو رد کریں۔انہوں نے ملک میں تحفظات کے خلاف آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے تبصروں پر بھی طنز کیا۔
اس موقع پر سینئیر لیڈر شبیر علی نے سابق وزیر آعظم کی خدمات کو یاد کیا اور انہیں انقلابی لیڈر قرار دیا۔راجیو گاندھی کو زبر دست خراج پیش کرتے ہوئے شبیر علی نے کہا کہ انفارمیشن ٹکنالوجی،ٹیلی مواصلات اور دیگر ڈیجیٹل شعبوں میں ہندوستان دیگر مما لک میں اپنی پہچان بنا رہا ہے۔اور اس کی وجہ صرف راجیو گاندھی کے اقدامات ہی تھے۔
شبیر علی نے راجیو گاندھی کو ڈیجیٹل انقلاب کا باپ کہتے ہو ئے،کہا کہ آج آئی ٹی اور اس سے متعلقہ شعبوں میں لاکھوں ملازمین راجیو گاندھی کے دور حکومت میں اٹھائے گئے اقدامات کا نتیجہ ہیں۔شبیر علی نے کہا کہ راجیو گاندھی،نوجوانوں کے لئے بہت زیادہ فکر مند تھے اور انہوں نے ہی رائے دہندگان کی اہلیت کی عمر کو 21سال سے کم کرکے 18سال کر دیا تھا۔انہوں نے کاہ کہ آج راجیو گاندھی کی طرف سے لائی گئی 73ویں اور 74ویں ترمیم کی وجہ سے خواتین بلدیاتی اداروں میں 33فیصد ریزر ویشن سے استفادہ کر رہی ہیں۔
شبیر علی نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی آرایس ایس اور اسکے کارکنوں کی طرف سے تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنائے گی اور عوام میں راجیو گاندھی کی قوم کے لئے حقیقی تعاؤن کی وضاحت کرے گی۔
گاندھی بھون میں ریاستی صدر ایم انیل کمار یادوکی سر براہی میں تلنگانہ یوتھ کانگریس ٹیم کی جانب سے فوٹو نمائش کا انعقاد کیا گیا۔پی سی سی کے کار گزار صدر پونم پربھاکر،سابق وزیر شبیر علی،پی سی سی کے سابق صدور وی ہنمنت راؤ،پانالا لکشمیا سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔