Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگراجیہ سبھا میں بھگت سنگھ، سکھ دیو، راج گورو کو خراج

راجیہ سبھا میں بھگت سنگھ، سکھ دیو، راج گورو کو خراج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ راجیہ سبھا میں شہید بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گورو کو خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کے لئے ان کی قربانی کو یادکیاگیا ۔ایوان کی کارروائی آج دوپہر بعد دو بجے شروع ہونے پر چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نو منتخب رکن ِ پارلیمان دشینت گوتم کو حلف دلانے اور چھتیس گڑھ کے شہید سکیورٹی عہدیداروںکو خراج ِ عقیدت پیش کرنے کے بعد جنگ ِ آزادی میں اپنی قربانی دینے والے ان انقلابیوں کی یاد میں تعزیتی پیغام پڑھا ۔

نائیڈو نے کہا کہ آج بھگت سنگھ راج گورو اور سکھ دیو کا شہادت کا دن ہے ۔ آج سے89 سال قبل ان تین بہادروں نے اپنا سب کچھ قربان کردیا اور وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جان کی قربانی دی ۔ ان انقلابیوں نے اپنی جرات اور حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے اعلی اقدارکا مظاہرہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج ہم ان کی یاد میں خاموشی اختیار کریں گے ۔ اس کے بعد تمام اراکین پارلیمان نے کھڑے ہوکر دو منٹ کی خاموشی منائی ۔

راہول گاندھی کا شہیدوں کو سلام

کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے یوم شہادت پر شہید بھگت سنگھ ، راج گورو اور سکھ دیوی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ ایک ٹویٹ میں راہول گاندھی نے کہا امر شہید بھگت سنگھ جی ، راج گوروجی اور سکھ دیو جی کویوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ،جنہوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔