Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگراجیہ سبھا کی 55 نشتوں کے لئے 26مارچ کو انتخابات

راجیہ سبھا کی 55 نشتوں کے لئے 26مارچ کو انتخابات

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔راجیہ سبھا کے لئے 17ریاستوں کی 55 نشتوں کے لئے دوسالہ انتخابات 26مارچ کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان 17ریاستوں سے منتخب کئے گئے راجیہ سبھا اراکین کا مدت کار اپریل میں ختم ہورہی ہے ۔ ان میں ڈپٹی چیئرمین ہرونش،موتی لال وورا،رام داس آٹھولے ،دگوجے سنگھ،ڈاکٹر سنجے سنگھ،کماری شیلجا،وجے گوئل،پریم چندگپتا،تروچی شیوا وغیرہ اہم ہیں۔

کمیشن کے مطابق انتخابات کا اعلامیہ چھ مارچ کو جاری ہوگا اور13مارچ کو نامزدگی،16کو پرچہ نامزدگی کی جانچ اور18مارچ کو نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔مہاراشٹر،اوڈیشہ،تمل ناڈو اور مغربی بنگال سے منتخب کئے گئے اراکین دو اپریل کو سبکدوش ہوجائیں گے جبکہ آندھرا پردیش،تلنگانہ،بہار،جھارکھنڈ،راجستھان،گجرات،منی پور،آسام،چھتیس گڑھ،ہریانہ،مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش کے اراکین کا مدت کار نو اپریل او رمیگھالیہ کے اراکین کا 12اپریل کو ختم ہوگی۔

مہاراشٹر کی سات،اوڈیشہ کی چار،تمل ناڈو کی چھ،مغربی بنگال کی پانچ،آندھرا پردیش کی چار،تلنگانہ کی دو،آسام کی تین،بہار کی پانچ ،چھتیس گڑھ کی دو،گجرات کی چار،ہریانہ کی دو،ہماچل کی ایک،جھارکھنڈ کی دو،مدھیہ پردیش کی تین،منی پور کی ایک،راجستھان کی تین اور میگھالیہ کی ایک راجیہ سبھا نشتوں پر انتخابات ہوں گے۔