Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگراج پتھ پر منایا گیا 71 واں یوم جمہوریہ،ملک اور بیرون ملک...

راج پتھ پر منایا گیا 71 واں یوم جمہوریہ،ملک اور بیرون ملک کے ہم قائدین کی شرکت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:  اتوار کے روز 71 ویں یوم جمہوریہ 2020 کے موقع پر راج پتھ میں خوبصورت پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرصدر جمہوریہ رام ناتھ کو ئند نے راج پتھ پر سلامی لی۔اس سال یوم جمہوریہ کی پریڈ کی سربراہی لیفٹنٹ جنرل اسیت مستری،جنرل آفیسر کمانڈنگ،ہیڈ کوارٹر دہلی ایریا نے کی۔وزیر آعظم نریندر مودی،برازیل کے وزیر آعظم جیر بولسونارو اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے علاوہ دیگر کابینی وزراء اور سفارتخانے کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔

پروگرام کے آغاز سے قبل صدر رامناتھ کوئند اور وزیر آعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں قومی جنگ کی یادگار(نیشنل وار میموریل)پر پھول چڑھائے اور شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ان کے ہمراہ موجودہ چیف آف ڈیفینس استاف بپن راوت،آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نر وانے،نیول چیف کرمبیر سنگھ اور ائیر فورس کے چیف ائیر مارشل آر کے ایس بھدوریا بھی موجود تھے۔

صدر نے قومی ترانے اور 21توپوں کی سلامی کے ساتھ قومی پرچل لہرایا۔ملک کے ثقافتی ورثہ اور معاشی ترقی کی نمائش کرنے والی 22 جھانکیوں میں سے 16ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے اور دیگر 6 مختلف وزارتوں اور محکموں کے تھے۔مذکورہ پروگرام صبح 10 بجے شراع ہوااور 90منٹ تک جاری رہا۔اس دوران ہندوستانی فوج نے اپنی فوجی طاقتاور صلاحیت کی ایک چھوٹی سی جھلک دکھائی۔

56سالوں سے یوم جمہوریہ پرید میں مستقل طور پر حصہ لینے والا اسکول ”برلا بالیکہ ودیا پیٹھ،بھی راج پتھ پر موجود تھا۔

یوم جمہوریہ کی تقریبات مین پانچ جیگوار جنگجو 780  کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سیاڑان بھری۔پانچ اپاچی ہیلی کاپٹر وں نے راجپتھ کے اوپر اڑان بھری۔اس میں 30 ایک کے آئی طیارہ 900 کلو میٹر فی گھنٹی کی رفتار سے روانہ ہوا اور سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ونگ کمانڈر ریلی جوہری اور ایس مشرا اس لڑا کا طیارے کو اڑا رہے تھے۔

یوم جمہوریہ کی تقریبات میں پہلی بار خواتین بائیکرس نے کر تب دکھائے۔انسپکٹر سیما ناگ نے چلتی موٹر سایکل پر سلامی لی۔ہیڈ کانسٹیبل مینا چودھری نے پستول سے چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر فائر کیا۔پروگرام کے دوران،راجستھان،چھتیس گڑھ،تلنگانہ،آسام،گوا،ہیما چل پر دیش،مدھیہ پردیش،اڑیشہ،کر ناٹک،اتر پردیش،جموں و کشمیر سمیت متعدد ریاستوں نے اپنی اپنی جھانکیون میں ملک اور ریاست کی ثقافت کی انوکھی جھلک دکھائی۔

مذکورہ یوم جمہوریہ تقریب میں،وزیرداخلہ امیت شاہ،رمیش پوکھریال نشنک،روی شنکر پرساد،ایس جئے شنکر،تھاور چند گہلوت،نتن گڈ کری،نائب صدر این وینکیا نائیڈو،سابق وزیر آعظم منموہن سنگھ۔چیف جسٹس شرد اروند بوبدے اور دیگر علاقوں کے قائدین موجود تھے۔