Thursday, April 24, 2025
Homesliderرام مندر کی تعمیر کیلئے ایس بی آئی کے ذریعے فنڈ اکھٹا...

رام مندر کی تعمیر کیلئے ایس بی آئی کے ذریعے فنڈ اکھٹا کرکے مودی حکومت جمہوریت کا مذاق اڑارہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری عبدالمجیدکے ایچ نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ رام مندر کی تعمیر کیلئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ذریعے رقم جمع کرنا اتنا ہی غیر اخلاقی ہے جتنا بابری مسجد کی مقبوضہ زمین پر رام مندر کا تعمیر کیا جانا ہے اور یہ ہمارے ملک کی سیکولر فطرت کو چیلنج کرتا ہے۔ ملک پر جنونی فاشسٹ قوتوں کے حکمرانی کے باوجود ہندوستا ن ابھی بھی ایک سیکولر ملک ہے۔

مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد بابری مسجد کو مسمار کرنا آزاد ہندوستان میں دہشت گردی کی دوسری سرگرمی تھی۔ بابری مسجد کی زمین کو غیر قانونی طور پر سپریم کورٹ نے مندر تعمیر کرنے کیلئے دے دیا تھا۔ عدالت نے یہ فیصلہ اپنے ہی انکشافات کے برعکس دیا تھاکہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا تھا کہ مسجد کو کسی مندر کو تباہ کرکے بنایا گیا تھا اور مسجد کا انہدام غیر قانونی تھا۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید کے ایچ نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مندر کی تعمیر کیلئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ذریعے فنڈ جمع کرنے کا موجودہ اقدام مودی حکومت کا آخری غیر اخلاقی اور سیکولر مخالف عمل نہیں ہے۔

اس معاملے پر نام نہاد سیکولر پارٹیوں کی خاموشی مرکزی حکومت کے سیکولر مخالف عمل سے کہیں زیادہ تشویشناک ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے مودی حکومت کی تمام جمہوری اور سیکولر مخالف سرگرمیوں کو قبول کرلیا ہے جس کی وجہ سے حکومت اپنے تمام فاشسٹ ایجنڈوں کو آسانی کے ساتھ نافذ کرتی آرہی ہے۔ جب تک ملک کے سیکولر ذہنیت رکھنے لوگ ملک کو منوسمرتی پر مبنی ہندو راشٹرا میں تبدیل کرنے کے آر ایس ایس کے ایجنڈے کی مزاحمت اور شکست دینے کیلئے آگے نہیں آئیں گے تو تنوع کا ہندوستان صرف ایک ماضی کی داستان بن کررہ جائے گا۔ عبدالمجید کے ایچ نے اختتام میں کہا ہے کہ مندر کی تعمیر کیلئے اسٹیٹ بینک کا استعمال کرکے فنڈ اکھٹا کرنے کے موجودہ منصوبے کے خلاف احتجاجی آواز بلند ہونا چاہئے۔