حیدرآباد ۔ایک اور ناکامی کے بعد چیتشور پجارا اور اجنکیا رہانے کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے اور اس مرتبہ دونوں ہی مڈل آرڈر بیٹرس کو معقول حد تک سازگار گھریلو حالات میں بہتر مظاہرہ کرنا تھا لیکن پجارا اور رہانے دونوں نے ایک ایسے دن اچھی شروعات کی لیکن وہ پھر ایک مرتبہ بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے جبکہ یہاں ابتدائی ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے شریاس سنچری بنائی۔
نیوزی لینڈ کے پاس ٹرینٹ بولٹ نہیں تھے جو وکٹ کی کی صبح کی نمی میں بیٹرس کی زندگی مشکل بنا دیتے ہیں ۔ ٹسٹ میچ کے منظر نامے میں آئیر کی آمد اور گل کا رنز بنانا یقینی طور پر اس ٹسٹ میچ میں کپتان (رہانے) اور نائب کپتان (پجارا) کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔ جنوبی افریقہ سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان کچھ دنوں میں کر دیا جائے گا اور یہ یقینی ہے کہ جوہانسبرگ جانے والی پرواز میں کپتان ویرات کوہلی، ہیڈ کوچ راہول ڈراویڈ اور سفید گیند کے کپتان روہت شرما لازمی حصہ ہیں۔
کے ایل راہول کے زخمی ہونے سے پہلے گل کو مڈل آرڈر بیٹرکے طور پر دیکھا جا رہا تھا تاہم انہوں نے پہلے ٹسٹ میں اننگز کا آغاز کرتے ہوئے نصف سنچری سے اپنا موقف مستحکم کرلیا ہے ۔ دوسرا راستہ یہ بھی ہے جو وہ طویل مدتی ہوسکتا ہے اس میں گل ایک اوپنر کے طور پر کھیلے لیکن غیر ملکی سرزمین پر گل کا سب سے زیادہ اوورسیز فرسٹ کلاس اسکور 204 ہے جو ویسٹ انڈیز میں نمبر 5 پر بیٹنگ کرتے ہوئے بنایا گیا تھا ، جب وہ وہاں اے ٹیم کے ساتھ تھے۔ بلا شبہ ائیر نے اچھا آغاز کیا ہے اور اپنے لیے ایک مقام بنایا ہے۔ لہٰذا اگر گل اور ائیر جو دونوں ہی ابتدائی امتحان سے گزر چکے ہیں، اب وہ بڑے مقابلے کےلئے تیار دیکھائی دے رہے ہیں ، تو اس وقت صرف دو ہی کمزور مقامات ہیں جس پر پجارا اور رہانے موجود ہیں ۔