نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر و رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور ان کی بہن اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے چہارشنبہ کے روز تہاڑ جیل پہنچ کر سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم سے ملاقات کی۔
یہ دورہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر آعظم منموہن سنگھ کے چدمبرم سے جیل میں ملنے کے قریب ایک ماہ بعد ہوا ہے۔پارٹی رہنماؤں کے مطابق،چدمبرم،جو متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں،پچھلے تین ماہ میں دس کلو گرام وزن کم کر چکے ہیں۔
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائیریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا کو غیر ملکی انویسٹمنٹ پروموشن بورڈ (ایف ای پی بی) کی منظوری دینے کے معاملے میں تفتیش کی جا رہی ہے،جب چدمبرم وزیر خزانہ تھے۔
سابق مرکزی وزیر کو 21اگسٹ کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا اور پھر انہیں 5ستمبر کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا،بعد میں انہیں ای ڈی نے آء۹ی این ایکس میڈ یا کیس میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔