Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںراہل گاندھی اور سونیا گاندھی نے اسرو کے سائنسدانوں کو سراہا اور...

راہل گاندھی اور سونیا گاندھی نے اسرو کے سائنسدانوں کو سراہا اور مبارکباد دی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی  : چندریان2 لینڈر ”وکرم“ کے چاند پر اتررتے وقت گراؤنڈ اسٹیشن سے رابطہ ختم ہونے کے بعد،اسرو کے سائنسدانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کو چندریان 2مشن پر ناقابل یقین کام کرنے کے لئے اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباددی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ”چندریان 2مشن پر ناقابل یقین کا م کرنے کے لئے اسرو کی ٹیم کو مبارکباد۔آپ کا جذبہ اور لگن ہر ہندوستانی کے لئے ایک مثال ہے۔اور آپ کا یہ کام رائگاں نہیں ہے۔

سونیا گاندھی نے ایک بیان میں اسرو کے سائنس دانوں کے کام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ”چندریان 2کے سفر میں ہمیں تھوڑ اسا وقت لگ سکتا ہے،لیکن مشکلا ت کے باوجود اسرو کی تاریخ ان کے عزم کی مثالوں سے بھرپور ہے۔انہوں نے کبھی بھی ہمت نہیں ہاری۔سونیا گاندھی نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ اسرو کے سائنسدانوں نے چندریان 1(ہندوستان کا پہلا چاند مشن) کے ساتھ 115کامیاب خلائی مشنوں کے ساتھ ناقابل یقین کامیابی حاصل کی ہے۔اور قوم کی ان کی بے پناہ کامیابیوں پر بے حد فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کامیابی حتمی نہیں ہوتی اور آئندہ کامیابی کے لئے ہر رکاوٹ ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ چندرائن  2نے زیادہ سے زیادہ کامیابیوں کی بنیاد رکھی ہے اور پورا ملک اس کے اگلی منزل تک پہونچنے کی توقع کرتا ہے۔

کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اسرو سائنسدانوں کو ٹویٹ کے ذریعہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ،انہوں نے خلا کے نئے محاذوں کو عبور کیا ہے اور ہر شہری کو ان پر فخر ہے۔