Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںراہل گاندھی دہشت گردوں کے ساتھ کر سکتے ہیں ایلو ایلو :امیت...

راہل گاندھی دہشت گردوں کے ساتھ کر سکتے ہیں ایلو ایلو :امیت شاہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: مہاراشٹرا کے ناگپور میں ایک انتخابی ریلی کو مخاطب کرتے ہوئے بی جے پی صدر امیت شاہ نے کانگریس صدر راہل گاندھی پر سخت تنقیدی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی ،دہشت گردوں کے ساتھ ‘ILU-ILU’ کر سکتے ہیں،مگر بی جے پی سرکار انہیں منہ توڑ جواب دے گی۔

امیت شاہ نے راہل گاندھی پر ہندوؤں کی توہین کرنے کا بھی الزام لگایا ۔اور کہا کہ انتخابات سے قبل راہل گاندھی کو ہندوؤں سے معافی مانگنی چاہئے۔

امیت شاہ نے کہا کہ پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے کیمپ پر Air Strike کے بعد راہل گاندھی کی قیادت والی کانگریس پارٹی شوک منانے میں مصروف تھی۔