Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںراہل گاندھی نے کیرالہ کے ویاناڈ لوک سبھا حلقہ سے پرچہ نامزدگی...

راہل گاندھی نے کیرالہ کے ویاناڈ لوک سبھا حلقہ سے پرچہ نامزدگی کیا داخل

- Advertisement -
- Advertisement -

ویاناڈ) کیرالہ(:کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعرات کی صبح کیرالہ کے ویاناڈلوک سبھا حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اس سے قبل ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے راہل گاندھی کا پر جوش استقبال کیا۔

کوزی کوڑ سے ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہونچے ،راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی نے لگ بھگ 500میٹر کی دوری پر واقع ویاناڈ کلکٹر آفس گئے ،اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ ،صرف کچھ ہی لوگوں کو ان کے ساتھ جانے دیا گیا۔ بعد میں راہل گاندھی نے ویاناڈ میں ایک روڈ شو کیا ،اور ایک کھلی بس میں سوار ہوئے۔ان کے ہمراہ کانگریس جنرل سکریٹری اومن چانڈی بھی موجود تھے۔
مذکورہ روڈ شو میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔اور ہجوم کو سنبھالنے میں پولس کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اور حالات اس وقت مزید مشکل ہوگئے جب راہل گاندھی اپنے حامیوں سے ہاتھ ملا رہے تھے۔

اس موقع پر ایک 78سالہ مسلم خاتون نے کہا کہ ’’میں نے اندرا گاندھی کو دیکھا ہے،جب کئی سال پہلے وہ کوزی کوڑ آئی تھیں۔اور اب میں ان کے پوتے کو دیکھ رہی ہوں جس سے میں بڑی خوش اور پر جوش ہوں۔

ویانڈ ہندو اکثریت والا حلقہ ہے جہاں پر 49.48فیصد ہندو ہیں،اور 28فیصد مسلمان ہیں۔جبکہ21فیصد عیسائی ہیں۔واضح ہو کہ کیرالہ میں 23اپریل کو رائے دہی ہوگی۔